کامرس اور صنعت کی وزارتہ

باہمی تجارت اور  اقتصادی شراکت داری کو بڑھاوا دینے کے لئے ہندوستان اور  یورپی آزاد تجارتی تنظیم (ای ایف ٹی اے) کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

Posted On: 26 APR 2023 9:15PM by PIB Delhi

ہندوستان اور  یورپی آزاد  تجارتی تنظیم (ای ایف ٹی اے) مملکتوں (آئس لینڈ، لکٹین ٹین، ناروے اور سوئٹزرلینڈ) کے وزراء پر مشتمل   اعلیٰ سطحی وفد  باہمی تجارت  اور اقتصادی  شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) پر  بات چیت کو دوبارہ  شروع کرنے کے امکانات پر غور  وخوض کے لئے  آج نئی دہلی میں جمع ہوئے۔

اس اعلیٰ سطحی  وفد میں  کامرس و صنعت ،  صارفین امور  و غذا  و  عوامی تقسیم نظام  اور  ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل ، ناروے  کے  تجارت وصنعت کے وزیر  ہیلن بڈلیگر  آرتیدا،  اسٹیٹ سکریٹریٹ  فار  اکنامکس افیئرس ایس ای سی او  میں سوئس اسٹیٹ سکریٹری مارٹن  ای جولفسن، آئس لینڈ کی خارجہ امور کی وزارت   میں پرماننٹ سکریٹری  آف اسٹیٹ کرٹ جیگر،  جینوا میں  اقوام متحدہ اور  ڈبلیو ٹی او  میں سفیر  اور   ایف ای ٹی اے میں  لکٹین ٹین کے مستقل نمائندے  اور  یورپی  آزاد تجارتی تنظیم  کے سکریٹری جنرل  ہینری گیٹاز شامل ہیں۔

یہ میٹنگ  دونوں فریق  کو  ان کی بات چیت  کی صورت حال پر  خیالات کے تبادلے اور  بات چیت کو  آگے بڑھانے  کے طریقوں کا  پتہ لگانے کا موقع فراہم کیا۔ شرکاء نے موجودہ  عالمی  اقتصادیات  اور تجارتی ماحول سے پیدا شدہ چیلنجوں کو  قبول کیا،  ساتھ ہی تعمیری  اور قابل عمل طریقے سے  باہمی  تجارت  اور  اقتصادی شراکت داری کے ایشوز  کو خطاب کرنے کی ضرورت کو  تسلیم کیا۔ دونوں فریقین نے  اقتصادی شمولیت ، عالمی  تجارتی نظام میں تعاون کرتے ہوئے  تمام  باقی ماندہ ایشوز  کو  حل کرنے  اور  اقتصادی شراکت داری کو  مزید  آگے تک لے جانے  اور مضبوط کرنے کی سمت میں  کام کرنے کے لئے  اپنی کوششوں کو  جاری رکھنے پر  اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ج ق- ق ر)

U-4563



(Release ID: 1920148) Visitor Counter : 82


Read this release in: Hindi , English