وزارت دفاع

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے ’’ سام -نو -وروناہ‘‘ کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 26 APR 2023 8:44PM by PIB Delhi

عزت مآب رکشا منتری (آر آر ایم) جناب اجے بھٹ نے آج 26 اپریل 2023 کو چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل آر ہری کمار، این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کلا ہری کمار کی موجودگی میں ’’سام-نو- وروناہ‘‘ کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ کار ریلی، افسران، جہازیوں اور ملاحوں (20 اگنی ویروں سمیت، دس مرد اور دس خاتون اگنی ویر)، بحریہ کی فلاح وبہبود اور خیر وعافیت سے متعلق ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کے ارکان اور سابق فوجیوں پر مشتمل ہے۔ بھارتی بحریہ نے این ڈبلیو ڈبلیو اے کے اشتراک کے ساتھ ’’ سام-نو- وروناہ‘‘ نامی ساحلی موٹر کار ریلی کے انعقاد کی غرض سے مہندرا اینڈ مہندرا کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ اس کار ریلی کا مرکزی موضوع ہے ’’ بحری امور سے متعلق شعور میں اضافہ کرنا‘‘۔ اس کار ریلی کو 26 مارچ 2023 کو کولکاتا میں آئی این ایس نیتاجی سبھاس سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیاگیا ہے اور اس نے بھارت کے پورے مشرقی اور مغربی ساحلی علاقے سے گزرتے ہوئے 8500 سے زیادہ کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس کار ریلی میں چلکا سے وشاکھاپٹنم تک 20 اگنی ویر شامل ہوئے، جس کے سبب نئے نئے گریجویٹ جہازیوں (10 خاتون اگنی ویروں سمیت) کو ابتدائی تربیت کے دوران، آپس میں تبادلہ خیال کرنے اور اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے کا موقع فراہم ہوا۔

بھارت ایک سمندری ملک ہے۔ ایک ایسے سمندر سے گھرے ہوئے ملک کے طور پر، جو اپنا نام بھی بھارت کے ساتھ ساجھا کرتا ہے، بھارت مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے، اسٹریٹجک لحاظ سے ایک اہم مقام پر واقع ہے۔ اس لئے ’’ سام-نو- وروناہ‘‘ کار ریلی، ’’سمندری امور سے متعلق شعور میں اضافہ کرنے‘‘ اور طویل مدت میں بھارت کی سمندری طاقت میں تعاون کرنے سے متعلق مشن کو آگے بڑھانے کی غرض سے ایک بروقت اور مناسب پہل قدمی ہے۔

عزت مآب رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے اس کار ریلی کے شرکا کو نہ صرف یہ کہ 7500 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ یادگار سفر مکمل کرنے کی مبارکباد دی بلکہ رابطہ کاری کے پروگرام کے حصے کے طور پر ہزاروں طلبا اور شہریوں کی زندگیوں اور ذہنوں کو متاثر کرنے کے لئے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اس کار ریلی کے دوران پسماندہ اور کمزور طبقات، معذوری سے متاثرہ بچوں اور بزرگ شہریوں کی معاونت سمیت، برادری کے ساتھ رابطہ کاری کے بارے میں، بحریہ کی فلاح وبہبود اور خیر وعافیت سے متعلق ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کو بھی مبارکباد دی۔

اس مہم نے اپنے مقررہ مقاصد کی حصولیابی کی جبکہ ریلی کی ٹیم کے ارکان نے اس کے علاوہ مزید کام بھی کئے۔

  1. 40 سے زیادہ اسکولوں اور کالجوں میں، جن میں سینک اسکول اور ایک انجینئرنگ کالج بھی شامل ہے، سمندر سے متعلق بھارت کی مالا مال وراثت کے بارے میں بیداری۔
  2. بھارتی بحریہ میں خواتین کے لئے کریئر کے مواقع-’’ وومین  ان وہائٹس‘‘ کا وژن اور امرت کال میں ’’ناری شکتی‘‘ کا اہم تعاون۔
  3. 75 سے زیادہ قلعوں، بندرگاہوں اور لائٹ ہاؤسز کا دورہ کرکے، بحری امور کے بارے میں شعور پیدا کرنا۔
  4. بھارت کے مغربی اور مشرقی ساحلوں کی 20 سے زیادہ بیچوں پر ساحلی علاقوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق حکومت کی مہم-’’پنیت ساگر‘‘۔
  5. کار ریلی کے راستے میں بحریہ کے سرکردہ اور سابق فوجیوں، ویر ناریوں کے ساتھ بات چیت۔
  6. متعدد یتیم خانوں، بزرگ افراد کے لئے مخصوص گھروں اور معذوری سے متاثرہ بچوں کے اسکولوں کے لئے برادری کی فلاح وبہبود اور امداد۔

میسرز مہندرا اینڈ مہندرا کے علاوہ، جنہوں نے ایس یو ویز کاروں کے اپنے بیڑے کے ساتھ ریلی کی معاونت کی تھی، ماسٹر کارڈ انڈیا اور انڈین آئل کارپوریشن، اس ریلی کے لئے شریک ساجھیدار تھے۔

1.jpg

2.jpg

3.jpg

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع ر)

U-4552



(Release ID: 1920140) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi