وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے ’مسلح افواج کے انسانی سرمائے کی اصلاح: نفسیاتی تناظر‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا

Posted On: 25 APR 2023 7:30PM by PIB Delhi

نفسیاتی تحقیق کے دفاعی ادارے  ( ڈی آئی پی آر )   کے ذریعے ، جو دفاعی و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کی ایک دلّی میں قائم لیباریٹری ہے ، 25 اپریل ، 2023 ء کو دلّی میں ’ مسلح افواج کے انسانی سرمائے کی اصلاح: نفسیاتی تناظر ‘   کے موضوع پر ایک چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا    انعقاد کیا گیا ۔   کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں مسلح افواج کے انسانی سرمائے کے حوالے سے حالیہ پیشرفت، ابھرتے ہوئے رجحانات اور نفسیات کے چیلنجز پر غور کرنا ہے۔ کانفرنس میں تینوں  افواج ، ڈی آر ڈی او کی لیبز  اور  تعلیمی اداروں نے شرکت  کی ۔

کانفرنس کے اہم موضوعات میں شخصیت کی تشخیص، قیادت، نفسیاتی جانچ اور نیورو کاگنیٹو اسسمنٹ، ہائی ٹیک اور انتہائی ماحول کے تحت نفسیاتی جنگ اور نفسیاتی افعال میں ابھرتے ہوئے رجحانات شامل ہیں۔ اس میں  بھارتی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں   کے ماہر نفسیات نے  ، جس میں امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے مقررین شامل ہیں ،  کلیدی خطابات، پینل مباحثے اور   دیگر اجلاس میں شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب کے دوران،  نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت نے ڈی آئی پی آر کے تعاون کی ستائش کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اسے مؤثر طریقے سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمی جنگ اور علمی ڈومین آپریشنز ایک اہم نئی جہت کے طور پر ابھر رہے ہیں اور مستقبل کی جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنو سنٹرک جنگ کے موجودہ دور میں نفسیات ایک بہترین انسان  اور مشین  کے درمیان ربط پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی  کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او  کے چیئر مین اور کانفرنس کے چیف سرپرست ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اپنے پیغام کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں تحقیق کی اہمیت پر زور دیا اور مندوبین اور منتظمین کو متنوع شعبوں پر نتیجہ خیز بات چیت کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  بھارتی مسلح افواج کے لئے ڈی آئی پی آر  میں تحقیقی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لئے نئے خیالات اور نقطہ نظر کا تبادلہ خیال پر زور دیا ۔

بھارتی فوج  کے ایڈجوٹینٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل سی بی پونپا نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے دوران  ، جن وسیع شعبوں پر غور کیا جا رہا ہے  ، وہ مسلح افواج کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔

ڈی آر ڈی او کے لائف سائنسز کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر یو کے سنگھ نے  فوجی نفسیات اور  جدید ترین جنگی تکنیک کے پیش نظر  بہت پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے نفسیاتی سائنس، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مشین لرننگ، ڈاٹا مائننگ اور بِگ ڈاٹا کے تجزیہ کے درمیان باہمی تعاون کے طریقوں  پر روشنی ڈالی ۔ 

ڈی آئی پی آر  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے رام چندرن نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس فوجی نفسیات میں مختلف رجحانات اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو سامنے لانے کے لئے ایک بہترین معاون ثابت ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 4489



(Release ID: 1919678) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi