خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

راجستھان کے جودھ پور  میں 20 سے 21 اپریل 2023 تک دو روزہ شری انیہ مہوتسو کا انعقاد


جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کسانوں کو پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ میں تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے فوڈ پروسیسنگ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ فرق کو پُر کیا جاسکے اور کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے شری انیہ کو عالمی سطح پر لے جانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کا ذکر کیا

Posted On: 21 APR 2023 10:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ حکومت ہند کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت نے شری انیہ مہوتسو سیریز کے ایک حصے کے طور پر 20-21 اپریل 2023 کو راجستھان کے جودھ پور میں آئی سی اے آر- سنٹرل ایرڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں دو روزہ ملیٹ میلے کے ساتھ نمائش کا اہتمام کیا۔ راجستھان ہندوستان میں ملیٹ کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے اور یہ ملک کی پیداوار میں 16 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZODR.jpg

جل شکتی کے مرکزی وزیر اور راجستھان کے جودھ پور سے ممبر پارلیمنٹ جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور زراعت و کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے ملیٹ پر مبنی فوڈ پروسیسروں کے ساتھ بات چیت کی اور پروگرام کے دوران منعقدہ نمائش میں رکھی گئی ایسی مصنوعات سے تیار کردہ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ اختتامی تقریب کے دوران معززین کے ذریعے فنکاروں کی عزت افزائی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QREH.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ’ریڈی ٹو ایٹ‘ اور ’ریڈی ٹو کک‘خوردنی مصنوعات کے آغاز کے ساتھ دنیا بھر میں کھانے کے بدلتے ہوئے طریقوں اور عادات کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے منظر نامے نے ایک موقع پیدا کیا ہے اور اس متحرک ماحول میں ملیٹ (موٹا اناج) کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کسانوں کی اگلی نسل کو پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کے تئیں حساس بنانے اور تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I5QK.jpg

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2023 کو اقوام متحدہ کی طرف سے ملیٹ کا بین الاقوامی سال قرار دیئے جانے کے ساتھ ہی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کام کر رہا ہے۔ ملیٹ کے معیار کو بحال کرنے کا عمل ایک طویل سفر طے کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملیٹ کے مختلف خواص کو جانچنے کے لیے کوئی سائنسی پیرامیٹرز موجود نہیں تھے، لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اب ملیٹ ہر لحاظ سے ایک اعلیٰ فصل کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کسانوں کو براہ راست فوائد کا ذکر کرتے ہوئے فرق کو پُر کرنے کے لیے ایک اہم کڑی کے طور پر فوڈ پروسیسنگ کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ملک کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت اور پی ایم ایف ایم ای (پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز) اسکیم اور پی ایل آئی (پروڈکشن لنکڈ انسنٹیو) اسکیم جیسی اسکیموں کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کے تعلق سے حکومت کی ترجیح پر زور دیا، جس کے نتیجے میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مارکیٹ کی بے پناہ صلاحیت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F4KG.jpg

اپنے خطاب کے دوران، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے ’شری انیہ‘ کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کا ذکر کیا۔ ملیٹ کے صحت اور ماحولیاتی فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان ملیٹ کی پیداوار میں سب سے آگے ہے اور ملک کے کسانوں کو اپنے فوڈ پروسیسنگ یونٹس قائم کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ انہوں نے حکومت ہند کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کے زیر اہتمام چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کی تعریف کی، جو ملک کے کسانوں اور خواہش مند کاروباریوں کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ملیٹ کو اپنی گھریلو خوراک کے ایک حصے کے طور پر استعمال کرنے اور اس میں ملیٹ کی شمولیت کو فروغ دینے کا عہد کریں۔

دو روزہ پروگرام کا مقصد فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے تمام حصص داروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا تھا جس میں ملیٹ پر خصوصی توجہ دی گئی اور جس میں ملیٹ پر مبنی مختلف مصنوعات کی نمائش اور فروخت، لائیو کچن، ملیٹ ریسیپی کی نمائش، کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنا، ملیٹ (موٹے اناج) کی پروسیسنگ پر معلوماتی سیشن، صنعت کے ماہرین اور مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز، ایس ایچ جی، فوڈ پروسیسنگ میں شامل ایف پی اوز اور اس کے بعد ثقافتی پروگراموں کے درمیان انٹرایکٹو سیشنز جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس تقریب میں 1000 سے زیادہ شرکاء کا پرجوش ردعمل دیکھا گیا، جن میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز، سیلف ہیلپ گروپس، کسان پروڈیوسر تنظیمیں، پروڈیوسر کوآپریٹیو وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SGO9.jpg

اس پروگرام میں جوار اور باجرا جیسے مختلف موٹے اناج پر مبنی خوردنی مصنوعات، بیکری مصنوعات جیسے سورگھم کوکیز، فاکسٹیل ملیٹ کیک، مفنس؛ ملیٹ لڈو جیسی ریڈی ٹو ایٹ مصنوعات، سورگھم اڈلی مکس جیسے انسٹینٹ مکسز، ملٹی راوا کیسری؛ فوڈ پروسیسنگ مشینری کے ساتھ ساتھ مختلف چھوٹی صنعتوں کے ذریعے ملیٹ کے آٹا، ملیٹ سوائیاں، پرل ملیٹ پاستا اور دیگر مصنوعات جیسے ملیٹ کھچڑی جیسی ریڈی ٹو ایٹ کک مصنوعات کی ایک نمائش بھی لگائی گئی۔ یہ مصنوعات فروخت کے لیے بھی دستیاب تھیں۔ اس تقریب میں، مائیکرو انٹرپرینیورز کو نہ صرف تکنیکی سیشنز میں شرکت کے لیے بلکہ ان کی مضبوط مارکیٹ تک رسائی کے لیے آمدنی اور شراکت داری کے وسیع مواقع فراہم کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RYOY.jpg

ملیٹ کے بین الاقوامی سال 2023 کے تحت، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ایک پہل کے طور پر، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت اس سال 20 ریاستوں اور 30 ​​اضلاع میں ملیٹ کے فوائد کو فروغ دینے جا رہی ہے اور اس ویلیو چین میں شامل تمام حصص داروں کے لیے ویلیو ایڈیشن اور اس کے ذریعے ملیٹ فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ آمدنی پیدا کرنے کے حوالے سے اس کی بے پناہ صلاحیت کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TI8W.jpg

ملیٹ فیسٹول کے علاوہ، وزارت 3 سے 5 نومبر 2023 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں ایک بڑے پیمانے پر فوڈ ایونٹ - ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کا بھی انعقاد کر رہی ہے، تاکہ تمام حصص داروں یعنی پروڈیوسرز، فوڈ پروسیسرز، سازوسامان کے مینوفیکچررز، لاجسٹکس پلیئرز، کولڈ چین پلیئرز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے، اکیڈمیا، اسٹارٹ اپس اور اختراع کرنے والوں، فوڈ ریٹیلرز وغیرہ کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ایک ساتھ لایا جا سکے۔ معروف عالمی اور گھریلو فوڈ کمپنیوں کے معززین، عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ، یہ ایونٹ اب تک کا سب سے زیادہ جامع ایونٹ ہو گا، جس سے خوراک کے عالمی منظر نامے پر ہندوستان کو مضبوطی سے پوزیشن میں لانے میں مدد ملے گی۔ حکومت ہند کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت نے بھی تمام حصص داروں سے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے شرکت اور تعاون کی درخواست کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔م ر

UN-4463



(Release ID: 1919424) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi