وزارت دفاع

ہندوستان اور کوریا کے ساحلی محافظوں  کے درمیان 11ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ

Posted On: 24 APR 2023 7:09PM by PIB Delhi

جنوبی کوریا کے ساحلی محافظوں کے سات رکنی وفد کی 25 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں ہندوستانی ساحلی محافظوں  کےساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی۔ جنوبی کوریا کے  ساحلی محافظوں کے وفد کی قیادت کمشنر جنرل کم جونگ ووک کریں گے، جبکہ ہندوستانی  کوسٹ گارڈ ٹیم کی قیادت ہندوستانی ساحلی محافظ  کے قائم مقام  ڈائرکٹر جنرل   اے ڈی جی راکیش پال کریں گے۔

دونوں فریقوں کے ذریعہ  اس دوران  صلاحیت سازی اور باہمی مفادات کے دیگر امور سمیت باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کئے جانے کی امید ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4439)



(Release ID: 1919328) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi