زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اورکسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر نریندرسنگھ تومر نے درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت لداخ کے دور دراز کے گاؤں دنگتی کا دورہ کیا


جناب تومر نے عوامی مذاکرات میں شرکت کی ، آئی ٹی بی پی چوکی اورکرشی وگیان کیندر( کے وی کے ) کا دورہ کیا

زراعت کے مرکزی وزیر نے کہاکہ سرحدی گاؤں کی ترقی مرکز کی ترجیح ہے

Posted On: 11 APR 2023 7:30PM by PIB Delhi

زراعت اورکسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر نریندرسنگھ تومر نے حکومت کے درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت لداخ کے دور دراز کے گاؤں دنگتی کا دورہ کیا ۔ جناب تومر نے عوامی مذاکرات میں شرکت کی  اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل توجہ کے ساتھ سنے اوران سے مختلف معاملات پر رائے بھی مانگی۔ انہوں نے  آئی ٹی بی پی چوکی اور کے وی کے نیوما کا دورہ کیا ۔

 

ڈنگتی میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ حکومت ہند اس پورے خطے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سرحدی گاؤں کو عام طور پر آخری گاؤں کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت یہ گاؤں ترقی کے لیے حکومت ہند کی پہلی ترجیح ہیں۔ جناب تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد دور دراز علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے مرکز کی تمام اسکیموں کا فائدہ ا ن گا ؤو ں کے لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ کی مجموعی ترقی کے لیے مرکز کو جو بھی تجاویز موصول ہوں گی، ان پر فوری کام کیا جائے گا اور زراعت اور حیوانات کی ترقی کے نقطہ نظر سے مرکز کی طرف سے جو کچھ کیا جا سکے گا، وہ کیا جائے گا۔ جناب تومر نے کہا کہ پورے ملک کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے نافذ کردہ فلاحی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ تمام اہل مستحقین کو اسکیموں کی پوری رقم شفافیت کے ساتھ مل رہی ہے۔

 

جناب تومر نے لداخ کے محکمہ صحت، بھیڑ پالنے اور مویشی پروری کے محکمہ، کرشی وگیان کیندر( کے وی کے) ، نیوما سمیت مختلف محکموں کے لگائے گئے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا۔اس  پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نے کئی مستفیدین کو ڈماسٹریشن کٹس، مشینیں وغیرہ حوالے کیں۔ جناب تومر نے ڈنگتی میں آئی ٹی بی پی چوکی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مرکزی وزیر نے ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ جناب سیرنگ نامگیال اور ڈی آئی جی جناب رنویر سنگھ بھی موجود تھے۔

 

جناب تومر نے کے وی کے، نیوما کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ یہ علاقہ زراعت اور مویشی پروری دونوں منصوبوں کے لیے سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے وی کیز کا اس شعبے میں بہت اہم کردار ہے، جو زراعت کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے زراعت کو جدید زراعت میں تبدیل کرنے پر زور دیا، تاکہ کسانوں کو زیادہ منافع حاصل ہو، اس کے علاوہ علاقے کے کسانوں کے مفاد میں مرکز کی زراعت اور کسان دوست اسکیموں کا ذکر کیا۔ جناب تومر نے بعد میں مائیکرو اریگیشن یونٹ اور مشروم لیب کا افتتاح کیا اور گرین ہاؤس یونٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نل جل یوجنا کے ایک استفادہ کنندہ کے گھر کا دورہ کیا اور ان سے اسکیم کے فوائد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

*********

ش ح۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.4411



(Release ID: 1919073) Visitor Counter : 68


Read this release in: English