شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے آئندہ شمال مشرقی عالمی سرمایہ کاروں کے چوٹی اجلاس کے لئے ہندوستان کے دوطرفہ چیمبروں اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ نئی دہلی کے وگیان بھون اینکسی میں ایک گول میز بات چیت کا انعقاد کیا


اس گول میز بات چیت میں امریکہ، سارک ، یوروپی یونین ، آسیان، کینڈا، یو اے ای ، دبئی ، جاپان اور فن لینڈ سمیت 12 چیمبروں / انجمنوں اور دو سفارتخانوں / ہائی کمیشنز کی سرگرم شرکت دیکھی گئی

Posted On: 20 APR 2023 8:46PM by PIB Delhi

آئندہ شمال مشرقی عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2023 کے مد نظر شمال مشرقی خطہ میں تجارت اور سرمایہ کے مواقع کا پتہ لگانے کے لئے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے جوائنٹ سکریٹری جناب ہرپریت سنگھ نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون انیکسی میں ہندوستان کے دو طرفہ چیمبروں اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل بات چیت کی صدارت کی۔

اس راؤنڈ ٹیبل بات چیت میں امریکہ ، سارک ، یوروپی یونین، آسیان، کینڈا، متحدہ عرب امارات، دبئی، جاپان اور فن لینڈ سمیت 12 چیمبرز / انجمنوں اور دو سفارتخانوں / ہائی کمیشنز کی سرگرم شرکت دیکھے گئی۔

1.jpg

جوائنٹ سکریٹری  نے اس بات پر روشنی ڈالی کی  کہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) اگست 2023 میں دہلی میں پہلے ’’نورتھ ایسٹ گلوبل انویسٹرس سمٹ‘‘ یعنی شمال مشرقی عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔ اس میں انویسٹ انڈیا اور فکی کو بالترتیب انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن اور صنعتی شراکتدار کے طور پر شامل کیا گیا۔

اس چوٹی کانفرنس سے پہلے متعدد سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ جن میں شمال مشرقی ریاستوں میں راؤنڈ ٹیبل بات چیت (اپریل سے مئی) اور ممبئی 29 مئی، بنگلہ دیش کے ڈھاکہ(13 جون)، حیدرآباد(23 جون) اور کولکاتہ (10 جولائی) میں روڈ شو شامل ہے۔ ان روڈ شو کے ایجنڈے میں ہندوستان کے آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بی ٹو بی اور بی ٹی جی میٹنگ ، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور پینل مباحظہ شامل ہے۔ یہ چوٹی کانفرنس جن شعبوں پر مرکوز ہوگا، ان میں سیاحت اور مہمان نوازی کی خدمات ، زراعت اور ڈبہ بند خوراک، کپڑا، ہینڈ لوم اور دستکاری ، دوا سازی ، صحت خدمات، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ ، آئی ٹی /آئی ٹی ای ایس ، تفریح ، کھیل ، چائے ، توانائی وغیرہ شامل ہیں۔

جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ یہ پروگرام شمال مشرقی خطہ کے کاروباراور تجارتی ماحول میں بہتری لانے کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند شراکتداری کرنے کے لئے چنندہ سفارتخانوں ، کاروباری برادریوں ، مالیاتی اداروں اور متعلقہ سرکاری شراکتداروں کے درمیان وسیع تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرائے گا۔ انھوں نےز ور دے کر کہا کہ توجہ صرف چوٹی کانفرنس پر ہی نہیں بلکہ ٹھوس نتائج پر ہے، جو چوٹی کانفرنس کے بعد سامنے آئیں گے۔ انھوں نے چوٹی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے وفود سے اپیل کی کہ وہ باہمی طور پر فائدہ مند شراکتداری میں سرگرمی سے حصہ لیں۔

2.jpg

تجارتی چیمبرس اور انجمنوں نے موجودہ سرمایہ کاری ، دو طرفہ اقتصادی تال میل بڑھانے کےلئے ضروری آؤٹ ریچ اور سرمایہ کاری کے لئے موافق ماحول میں بہتری لانے کے خاطر تجاویز پر غور وفکر کیا۔ انھوں نے تیاریوں کو مضبوطی فراہم کرنے اور اسے تمام شراکتداروں کے لئے زیادہ وسیع تر بنانے کے تعلق سے پروگرام کے مجوزہ ڈھانچے پر اپنے خیالات اور تجاویز کو بھی مشترک کیا۔

3.jpg

وزارت کے افسران نے شریک وفود سے حاصل تجاویز / آراء کا خیر مقدم کیا اور اسے نوٹ کیا۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب پیسیانگ موانگ تنگ لٹھ نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ چوٹی کانفرنس سے پہلے اور اس کے بعد تک وزارت کے ساتھ ساتھ انویسٹ انڈیا اور فکی کے ساتھ تال میل مسلسل برقرار رہے گا۔

******

U.NO:4349

ش ح۔ع ح۔س ا



(Release ID: 1918503) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi