ٹیکسٹائلز کی وزارت

لکھنؤ اور ہردوئی میں پی ایم متر پارک یوپی کی ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا:جناب گوئل


بہترین حکمرانی، قانون و انتظام کا نفاذ اور ایک جامع ایکو سسٹم کی تعمیر، اترپردیش کی ترقی کے اسباب  ہیں:جناب گوئل

ٹیکسٹائل کے مرکزی جناب پیوش گوئل نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں لکھنؤ اور ہردوئی ، اترپردیش میں پی ایم متر پارک لانچ کیا

Posted On: 18 APR 2023 4:42PM by PIB Delhi

لکھنؤ اور ہردوئی میں پی ایم متر پارک اترپردیش کی ہنرمند افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔ٹیکسٹائل ، صارفین کے امور ، غذاو عوامی تقسیم نظام اور کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے یہ بات آج لکھنؤ میں لانچنگ کے ایک پروگرام اور پی ایم میگا انٹیگریٹیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اینڈ ایپاریل (پی ایم متر)کے تحت لکھنؤ اور ہردوئی اضلاع میں 1000ایکڑ میں بننے والے جامع ٹیکسٹائل پارک کے تعلق سے ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کرتے ہوئے کہی۔

اترپردیش سرکار کے ذریعے کووڈ کے دوران واپس آئے مہاجر مزدوروں کے لئے فراہم کئے گئے مواقع کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار نے ریاست میں روزی روٹی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہرطرح سے کوشش کی، پی ایم متر پارک اس خواب کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یوپی کی ہنرمند افرادی قوت کوئمبٹور ار ملک کے دیگر جگہوں پر متعدد کپڑا صنعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے اترپردیش سرکار کے ذریعے بہترین حکمرانی ، قانون و انتظام کو لاگو کرنے اور ریاست کی ترقی کی سمت میں ایک جامع ایکو سسٹم کی تعمیر کے سلسلے میں کی گئی قابل عمل پہلوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے سفیر تھے۔حالانکہ پچھلے چھ برسوں میں وزیراعظم کی قیادت میں اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی عہد بندی کے تحت ریاست نے ڈھانچہ جاتی شعبوں میں غیر معمولی ترقی کی اطلاع دی ہے۔

جناب گوئل نے یقین دہانی کرائی کہ اترپردیش میں پی ایم متر پارک مکمل ہونے کے بعد افتتاح کئے جانے والا ملک کا پہلا پارک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھومی پوجن کے لئے مدعو کیا جائے گا۔اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی ایس پی وی اور ٹینڈر عمل شروع ہوجائے گا، تاکہ بجلی اور پانی کی سپلائی جیسی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

مرکزی وزیر نے ریاست میں منعقد گلوبل  انویسٹر سمٹ کے دوران اپنے مشاہدے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کی قطار لگی رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے گجرات میں انویسٹر سمٹ  کی شروعات کی ، جس کے بعد کئی ریاستوں نے اس کا انعقاد کیا، لیکن جو چیز یوپی کو سب سے الگ بناتی ہے، وہ ہے اس کی عہد بندی۔انہوں نے آگے کے کہا کہ صنعتوں کو پانی اور بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ یوپی سرکار کے 2002 کے  فیصلوں سے فائدہ اٹھائیں گے، جس میں اس نے بجلی پر فی یونٹ 2روپے کی رعایت کا اعلان کیا تھا۔ بڑے پیمانے پر اکائیوں کے قیام کے لئے زمین کی قیمتوں میں رعایت اور دیگر فیصلے ہندی ہارٹ لینڈ میں ترقی کو بڑھاوا دینے کا سبب ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ یوپی نے اسپیڈ، اسکل اور اسکیل کے پی ایم کے وژن پر عمل کیا ہے۔اس سلسلے میں پروجیکٹوں کی نگرانی ہوتی ہے، انتظامیہ کی شفاف نظم ہوتا ہے،جاری کاموں کا تجزیہ کیا جاتاہے، افسران اور عوامی لیڈر معینہ وقت کے لئے جواب دہ ہوتے ہیں۔ ان تمام باتوں نے یوپی کی ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنے کے خواب کو جنم دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ یوپی کو دیکھتے ہیں تو ان کا ماننا ہے کہ ایک مضبوط ایکو سسٹم تیار کیا گیا ہے، جو ایم ایس ایم ای اور چھوٹے کاروبار کو بڑھاوا دے گا۔ پی ایل آئی اسکیموں سے بھی ریاست کو مدد ملے گی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ آبادیاتی ذہنیت سے دور رہیں اور اجتماعی طور سے اگلے 25 برسوں میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں کام کرنے پر زور دیا۔جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم کا وژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5ایف کے علاوہ :فارم سے فائبر تک ، فیکٹری فیشن تک ، فیشن فارین تک ، لیکن ایک سرمایہ کار نے ایک اور ایف کا مشورہ دیا، جو فلائی اوور ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ پچھلے 6برسوں میں یوپی نے ہوائی اڈے، قومی شاہراہوں، سب سے اچھے ایکسپریس وے، بہتر سڑک خدمات اور دیگر کے معاملے میں ڈھانچہ جاتی ترقی دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے وزیر اعظم کا خواب ہے :کارکردگی ، بہتری اور تبدیلی اور یوپی اس خواب کی بہترین مثال ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ پی ایم متر پارک لکھنؤ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ موڈ میں اسپیشل پرپس وہیکل (ایس پی وی) کے ذریعے تیار کیا جائے گا، جس کی ملکیت مرکز اور ریاستی سرکار کے پاس ہوگی۔

پی ایم متر پارک لکھنؤ کا کل رقبہ 1000ایکڑ ہوگا، جس میں 10ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی امید ہے اور اس سے ایک لاکھ لوگوں کو براہ راست اور 2لاکھ لوگوں کو بالواسطہ طور سے روزگار ملنے کا امکان ہے۔

پی ایم متر پارک لکھنؤ کو لکھنؤ ضلع کے ملیح آباد بلاک کے اٹاری گاؤں میں تیار کیا جارہا ہے، جو ملک کے اہم شہروں سے سڑک، ریل اور ہوائی راستے سے اچھی طرح سے جڑا ہوا ہے۔

پی ایم متر پارک لکھنؤ میں ایک انکیو بیشن سینٹر ،کامن پروسیسنگ ہاؤس اور ایک کامن  ایفی لوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ اور  دیگر ٹیکسٹائل سے متعلق سہولتیں جیسے ڈیزائن سینٹر اور ٹیسٹنگ سینٹر ہوں گے۔

انکیو بیشن سینٹر ایک ایسا ادارہ ہے، جو صنعت کاروں کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور اس سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ خاص طور سے ٹرائی مرحلوں میں تجارت اور تکنیکی خدمات کے نظم ، ابتدائی مالی امداد، لیباریٹری سہولت، مشاورتی نیٹ ورک اور لنکیج مہیا کرکے۔

خصوصی مقصد والی گاڑی(ایس پی وی) ؍ماسٹر ڈیولپر نہ صرف صنعتی پارک  کا فروغ کرے گا، بلکہ رعایتی مدت کے دوران اس کا رکھ رکھاؤ بھی کرے گا۔

منصوبے کے تحت مرکزی سرکار پی ایم متر پارک لکھنؤ کو عام بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 500 کروڑ روپے کی ترقیاتی پونجی مدد فراہم کرے گی۔

پی ایم متر پارک لکھنؤ کے عالمی سطح پر مسابقتی بننے کے لئے  کپڑا سیکٹر کی ویلیو چین کو مضبوط کرے گا۔

فروری 2023 ماہ میں ریاست نے کامیاب گلوبل انویسٹر سمٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 33لاکھ 50ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری تجویز حاصل ہوئی۔جس میں سے 56000کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری تجویز کپڑا سیکٹر سے متعلق ہے۔

سرمایہ کار پی ایم متر پارک لکھنؤمیں اپنی اکائیاں لگانے کے لئے تیا رہیں۔

لکھنؤ اور سرمایہ کاروں میں جوش ہے ۔ اب 67سرمایہ کاروں سے 2396.85کروڑ روپے کے ایم او یو تجاویز حاصل ہوئی ہے، جن کی سرمایہ کاری وار تفصیل پیش ہے-

نمبر شمار

سرمایہ کاری کی تجویز (روپے میں)

سرمایہ کاروں کی تعداد

1

300-150کروڑ

02

2

150-100کروڑ

06

3

100-50کروڑ

09

4

50-25کروڑ

06

5

25-10کروڑ

28

6

10-0کروڑ

16

 

میزان

67

ٹیکسٹائل وزارت حکومت ہند پی ایم متر پارک لکھنؤ میں قائم ہونے والی تعمیری اکائیوں کو پہلے آؤ ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر حوصلہ افزائی رقم فراہم کرے گی۔

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعے پی ایم متر پارک لکھنؤ میں قائم ہونے والی اِکائیوں کو حوصلہ افزائی رقم کی شکل میں 300کروڑ روپے مہیا کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔

حوصلہ افزائی رقم اِکائی کے کل سالانہ ٹرن اوور کا 3فیصد ہوگی، جس کی حد فی کمپنی درج ذیل ہوگی:

  1. 300کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی سرمایہ کاری یا 10کروڑ سے اوپر ؍سالانہ اور ایک اینکر سرمایہ کار کمپنی کے لئے کل 30کروڑ سے زیادہ سے زیادہ کی حد ۔
  2. 300-100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری-ایک سرمایہ کار کمپنی کے لئے مجموعی حوصلہ افزائی پر 5 کروڑ روپے؍سالانہ اور زیادہ سے زیادہ 15کروڑ روپے کیپ۔
  3. دیگر سرمایہ کار  کمپنیاں اور کرایہ دار-مجموعی حوصلہ افزائی پر ایک کروڑ روپے ؍سالانہ زیادہ سے زیادہ حد اور 3کروڑ روپے کی زیادہ سے زیادہ حد لیکن ان کے پاس 100 لوگوں یا اس سے زیادہ کا روزگار ہونا چاہئے۔

یوپی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹنگ پالیسی-2022کے تحت پی ایم متر پارک لکھنؤ میں قائم ہونے والی مینوفیکچرنگ اِکائیوں کی اضافہ حوصلہ افزائی۔

  1. پی ایم متر پارک میں قائم اور کم از کم 50 لوگوں کو روزگار دینے والی اِکائیوں کےلئے 5سال تک 2روپے فی یونٹ(60لاکھ روپے فی سال تک)کی بجلی ٹیرف سبسڈی۔
  2. پی ایم متر پارک لکھنؤ میں قائم مینوفیکچرنگ اِکائیوں کو اسٹام ڈیوٹی میں صد فیصد چھوٹ۔
  3. ماسٹر ڈیولپر کو بجلی تک رسائی کی کھلی اجازت۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4243)



(Release ID: 1917772) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Punjabi