مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی  نے "کم پاور اسمال رینج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ سے متعلق مسائل" پر مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 17 APR 2023 6:28PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی ) نے آج نئی دلی میں "کم پاور سمال رینج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ سے متعلق مسائل" پر ایک مشاورتی پیپر (سی پی) جاری کیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) نے 07.03.2022 کو اپنے حوالہ کے ذریعے، ٹرائی  ایکٹ، 1997 کے سیکشن 11(1)(a)(i) کے تحت نئی سروس کو متعارف کرانے کی ضرورت اور وقت کے بارے میں اتھارٹی سے سفارشات طلب کی تھیں۔

کم طاقت والی شارٹ رینج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ ان سروسز کے لیے صوتی نشریات کا ایک مؤثر طریقہ ہے جو محدود مقامات اورموصولی علاقوں کے لیے ہیں۔ اس طرح کی خدمات کی کچھ مثالوں میں ڈرائیو ان تھیٹر، ہسپتال کی ریڈیو سروسز، تفریحی پارکس، کاروباری احاطے، بند کمیونٹیز جیسے رہائشی کمپلیکس، چھوٹی رہائش گاہیں، مقامی تقریبات جیسے ایئر شوز اور کھیلوں کی تقریبات وغیرہ شامل ہیں۔

اسی مناسبت سے، یہ مشاورتی پیپر لو پاور سمال رینج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ سے متعلق مسائل پر اسٹیک ہولڈرز کے تبصرے/ آراء جاننے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ مشاورتی کاغذ پر تحریری تبصرے 15 مئی 2023 تک اسٹیک ہولڈرز سے طلب کیے گئے ہیں۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 29 مئی 2023 تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔ 2@ٹرائی .gov.in اور jtadvbcs-1@ٹرائی .gov.in۔

مشاورتی کاغذ کا مکمل متن ٹرائی  کی ویب سائٹ www.ٹرائی .gov.in پر دستیاب ہے۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U4200



(Release ID: 1917447) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi