کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے ایم ڈی آئی گڑگاؤں اور مرشد آباد کی تقسیم اسناد تقریب میں کہا کہ ہندوستانی کی قومی تعلیمی پالیسی 2020 اعلی معیار والی تعلیم، قابل استطاعت اور لچیلے پن کو یقینی بنانے پر مرکوز
ایم ڈی آئی کو نجی شعبے اور سرکار کے ساتھ جڑنا چاہئے تاکہ ہم سبھی طلباء ، اساتذہ اور کام کے اعلی معیار سے مستفید ہو سکیں
Posted On:
15 APR 2023 9:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی 2020 اعلی معیار والی تعلیم، قابل استطاعت اور لچیلے پن کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ یہ بات تجارت وصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایم ڈی آئی گڑگاؤں اور مرشد آباد کی تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ادارے میں طلباء ، اساتذہ اور کام کے اعلیٰ معیار کو دیکھتے ہوئے ایم ڈی آئی کو نجی شعبے اور سرکار کے ساتھ جڑ نا چاہئے تاکہ ہم سبھی اس ادارے کی کامیابیوں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی کے طلباء مستقبل کے کاروباری ، اختراع پرداز، تبدیلی کے محرک اور ہندوستان کی قیادت کرنے والے ہیں ۔ جیسے جیسے ملک آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ سبھی طلباء ملک کے اس امرت کال میں اپنا تعاون دینے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی میں 65 فیصد سے زیادہ طالبات شامل ہیں ۔ ہماری بیٹیوں کو موقع دینے کے معاملے میں اس ادارے کے لئے یہ ایک قابل ذکر حصولیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ان طالبات کو موقع دینے سے وہ بھی ہندوستان کی ترقی کی داستان میں شراکت دار بنیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں خوشحالی اور شمولیاتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے فرض کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہم سبھی کی اجتماعی ذمہ داری ہے، جس سے سماج کا کوئی بھی طبقہ محروم نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک آج 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے نظریئے کی سمت کام کر رہا ہے اور اس کے لئے چیلنجز کی گہری سمجھ کی ضرورت ہے اور ایم ڈی آئی سے تعلیم اس میں اپنے طلباء کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔ جناب گوئل نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ طلباء آگے چل کر ویلیو کیریئٹر ، اختراع پرداز اور کاروباریوں کے رول میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار بھی ایک اسٹارٹ اپ کی طرح سوچ رکھتی ہے، جو ترقی کو آخری حد تک لے جانے کے لئے خیالات کے ساتھ مسلسل تجربہ کر رہی ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کے نوجوان ہمارے ملک کی ترقی کا انجن ہیں اور ہندوستان دنیا کی ترقی کا انجن ہے۔’’ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور اس ملک کو پوری مہارت کے ساتھ آگے بڑھانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ جب بھی دنیا میں کہیں بھی کوئی بحران ہوتا ہے، ہندوستان اس کا حل تلاش کرنے میں مدد کرنے کی اجتماعی کوششوں میں سب سے آگے ہوتا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ چاہے وہ ٹیکے فراہم کرانا ہو، یا بحران کے وقت پڑوسی ملکوں کی مدد کرنا ہو، ہندوستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔ ہندوستان کو ایک اچھے دوست کے طور پر جانا جاتا ہے اور دنیا ہم پر اعتماد کرتی ہے۔ ہندوستان کو آج دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے۔ وبا کے دوران ملک نے اپنے شہریوں کے لئے وافر مقدار گھریلو سپلائی کو یقینی بناتے ہوئے ٹیکوں اور دواؤں کی بر آمد کی تھی۔ انہوں نے وی یو سی اے سولیوشن کے بارے میں بات کی، جو ہمارے کام میں دور اندیشی ، سمجھ ، صفائی اور چستی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ہمیں آنے والے کل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے اس یقین کے ساتھ اپنی بات ختم کی کہ ایم ڈی آئی کے طلباء آنے والے وقت میں ہمارے کسانوں ، کاریگروں اور دیگر متنوع شعبوں کے لئے اختراع اور سولیوشن لے کر آئیں گے اور ہندوستان کی ترقی کی داستان میں اپنا تعاون دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ف ا۔ ق ر
U-4171
(Release ID: 1917282)
Visitor Counter : 117