نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

کوئی بھی قوم تنہائی میں ترقی نہیں کر سکتی؛ انسانیت کی اجتماعی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا – نائب صدر


نائب صدر نے کہا، ہمیں ایک ایسی دنیا بنانی ہے جہاں اشتراک اور تعاون کی اہمیت بہت زیادہ ہو

فرانس انڈیا فاؤنڈیشن کے نوجوان لیڈروں کے ایک وفد نے آج نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 13 APR 2023 6:46PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے آج کہا کہ کوئی بھی قوم تنہائی میں ترقی نہیں کر سکتی اور ہمیں عالمی ترقی، امن اور ہم آہنگی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں احساس ہوا ہے کہ دنیا ایک ہے اور انسانیت کے محفوظ مستقبل کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنا ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ نے آج اپ راشٹرپتی نواس میں فرانس انڈیا فاؤنڈیشن کے نوجوان لیڈروں کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ باتیں کہیں۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ دنیا اب ایک گاؤں بن چکی ہے، جناب دھنکھر نے کہا کہ ہندوستان کی تہذیبی اخلاقیات نے ہمیشہ ’واسودھایو کٹمبکم‘ کے خیال کو فروغ دیا ہے۔ وزیر اعظم کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ”ہمیں ایسی دنیا بنانی ہے جہاں اشتراک اور تعاون کی بہت زیادہ اہمیت ہو۔“

بین الاقوامی ثالثی عدالت کے رکن کے طور پر پیرس میں اپنے دنوں کو یاد کرتے ہوئے، جانب دھنکھر نے کہا، ”میں فرانسیسی ثقافت، نظم و ضبط اور فرانسیسی کردار کی مضبوطی کی بہت قدر کرتا ہوں۔“

حالیہ برسوں میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے اپنائی جانے والی مختلف مثبت پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دیا گیا ہے جس میں ہر نوجوان یا عورت اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح سے محسوس کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان نے جدیدیت میں ایک غیر معمولی طور پر بڑا قدم اٹھایا ہے اور ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے دونوں ملکوں کے نوجوان لیڈروں سے کہا کہ وہ انسانیت کے وسیع تر فائدے کے لیے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

ہندوستان میں فرانس کے سفیر جناب ایمانوئل لینین بھی نائب صدر سکریٹریٹ اور ایم ای اے کے سینئیر عہدیداروں کے ساتھ موجود تھے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4081



(Release ID: 1916351) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Tamil