پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم اور قدرتی گیس،  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ، جناب ہردیپ ایس پوری نے روزنیفٹ کے سی ای او سے ملاقات کی

Posted On: 29 MAR 2023 11:50AM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس،  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے نئی دہلی میں 28 مارچ 2023 کو روزنیفٹ آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ایگور سیچن کے ساتھ میٹنگ کی۔

جناب سیچن اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین جناب کانت مادھو ویدیا نے وزیر پوری کی موجودگی میں ہندوستان کو تیل کی سپلائی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ درجات کو متنوع بنانے کے ایک میعادی معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر پوری اور جناب سیچن نے قومی کرنسیوں میں ادائیگیوں کے امکانات سمیت توانائی کے شعبے کی پوری ویلیو چین میں روزنیفٹ آئل کمپنی اور ہندوستانی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

روز نیفٹ اور اس کے ہندوستانی شراکت داروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں (سخالن -1، تاس- یوریاخ اور وینکور نیفٹ ) کے جاری نفاذ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس تناظر میں، دونوں اطراف نے ہندوستان اور روس کے درمیان مضبوط دو طرفہ سرمایہ کاری کو نوٹ کیا، جس میں روس میں ہندوستان کی سرمایہ کاری تقریباً 16 بلین امریکی ڈالر ہے، جب کہ ہندوستان میں روز نیفٹ کی سرمایہ کاری 13 بلین امریکی ڈالر  کو چھو رہی ہے۔

*************

 

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.4068



(Release ID: 1916152) Visitor Counter : 71


Read this release in: English