امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائبر جرائم کے خلاف جنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 MAR 2023 5:39PM by PIB Delhi

داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق 'پولیس' اور 'پبلک آرڈر' ریاستی مضامین ہیں۔ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے بنیادی طور پر سائبر جرائم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مناسب بنیادی ڈھانچے کی سہولیات، جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات، افرادی قوت اور پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لیے ذمہ دار ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کے اقدامات کو ان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای ایز) کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشورے اور اسکیموں کے ذریعے  مدد فراہم کرتی ہے۔

سائبر جرائم سے جامع اور مربوط طریقے سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے، الرٹ/مشورے جاری کرنے، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں/پراسیکیوٹرز/عدالتی افسران کی صلاحیت سازی/تربیت کو بہتر بنانے، سائبر فرانزک سہولیات وغیرہ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔  حکومت نے 'انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر' (آئی 4 سی) قائم کیا ہے تاکہ ایل ای ایز کو سائبر جرائم سے جامع اور مربوط طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک فریم ورک اور ایکو سسٹم فراہم کیا جا سکے۔

آئی 4 سی کے تحت سات مشترکہ سائبر کوآرڈینیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پورے ملک میں سائبر کرائم ہاٹ اسپاٹ/ایسے علاقے  جن میں کثیر جہتی دائرہ اختیار کے مسائل ہیں کا احاطہ کرتی  ہیں  جن میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایل ای اے کے درمیان تال میل فریم ورک کو بڑھانے کے لئے  شامل کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ، 2000 کی دفعات کا استعمال کرتی ہیں۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.4066


(ریلیز آئی ڈی: 1916137) وزیٹر کاؤنٹر : 121
یہ ریلیز پڑھیں: English