الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای آئی ٹی وائی نے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے آئی ٹی  سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا


28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی

ریاستوں کے ساتھ ‘جینے کی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل انڈیا اقدام’ پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 12 APR 2023 10:55PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آئی ٹی  سکریٹریوں کے ساتھایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما کی صدارت میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا ‘جینےکی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے  ڈیجیٹل   انڈیا اقدام’ ۔ اس میں 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ایم ای آئی ٹی وائی اور اس کی تنظیموں یعنی این آئی سی، این آئی سی ایس آئی ، ڈی آئی سی، سی ڈی اے سی، این آئی ای ایل آئی ٹی، یو آئی ڈی اے آئی ، بی آئی ایس اے جی ( این) اور ایس ٹی پی آئی  کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

01.jpeg

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ سیشنز اور بات چیت کی نظامت جناب بھونیش کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی اور جناب ابھیشیک سنگھ، ایم ای آئی ٹی وائی  کے پی اینڈ سی ای او ، این ی جی ڈی  نے کی۔

ایم ای آئی ٹی وائی کے تازہ ترین اقدامات جن میں 24-2023 کے لیے کیے گئے بجٹ کے اعلانات، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ بشمول سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ای گورننس - آدھار پر مبنی ایڈریس اپ ڈیٹ، اینٹیٹی ڈیجی لاکر، ڈیجیٹل گورنمنٹ پالیسی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، چپس ٹو اسٹارٹ اپ، نیشنل بلاک چین فریم ورک  اور  سکیورڈ کلاؤڈ سولوشن کی نمائش اور اشتراک کیا گیا۔ تمام حصہ لینے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنے تازہ ترین شہری پر مرتکز  ای-گورننس اقدام، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ڈرون، آئی او ٹی وغیرہ کے استعمال کو حکمرانی کے لیے خاص طور پر صحت، زراعت، جائیداد کے رجسٹریشن اور کان کنی کے شعبوں وغیرہ، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی پیش رفت اور بہتری کے آئندہ اور منصوبہ بند شعبوں کا اشتراک کیا۔

جناب الکیش کمار شرما، سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی نے افتتاحی اور اختتامی کلمات کہے۔ اپنے تاثرات میں، انہوں نے اس طرح کی پچھلی میٹنگ کے بعد سے ہونے والی ڈیجیٹل انڈیا کی پیشرفت اور مالی سال 24-2023  کے لیے ایکشن پلان کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے بہترین طریقوں اور جدید ترین ڈیجیٹل انڈیا پہل کو شیئر کرنے  کے لیے سراہا۔ انہوں نے ریاستوں سے آئی ٹی وزراء کے آئندہ اجلاس کو ایکشن پر مبنی بنانے کے لیے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وقت اور کوششوں کو بچانے اور ڈیجیٹل گورننس کو تیز کرنے کے لیے تازہ ترین ڈیجیٹل پیشرفتوں کا باہمی اشتراک اور ان کی نقل بہت اہم ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.4054


(Release ID: 1916120)
Read this release in: English , Hindi