ارضیاتی سائنس کی وزارت

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ

Posted On: 05 APR 2023 5:52PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق بین حکومتی پینل کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے دنیا میں کوڑے مکوڑوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ۔ درجہ حرارت کےذریعہ کیڑے مکوڑوں کے طبعیاتی اورجسمانی اندرون نظام کا تعین کیا جاتاہے ۔درجہ حرارت میں اضافہ طبعیاتی سرگرمی میں اضافہ کرتاہے اوراس لئے  جسمانی اندرون نظام کی شرح کو بھی بڑھاتاہے ۔کیڑوں مکوڑوں کو  کو زندہ رہنے کے لیے زیادہ کھانا چاہیے۔اور یہ متوقع ہے کہ کیڑے مکوڑے زیادہ فصلوں کو کھائیں گے اور تیزی سے پنپیں گے ۔ اس سے بعض دیگر کیڑے مکوڑے کی تعداد میں اضافہ  کی شرح میں اضافہ ہوگا کیوں کہ وہ تیز ی سے بڑھتے ہیں اور وہ پھر دوبارہ زیادہ تعداد میں پیدا ہوں گے ،یہ اس سے بالآخر فصل کو مزید نقصان پہنچے گا۔

ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) کے پاس کیڑوں کی آبادی میں اضافے کے نتیجے میں پھیلنے والی بیماریوں کی تفصیلات کے بارے میں کوئی اہم اعدادوشمار نہیں ہے۔ تاہم، ہندوستان کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) ملک میں کسان برادری کے فائدے کے لیے گرامین کرشی موسم سیوا (جی کے ایم ایس ) اسکیم کے ذریعے زرعی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کرتا ہے۔ اس وقت تمام زرعی لحاظ سے اہم اضلاع (~700) اور 130 ایگرومیٹ فیلڈ یونٹس (اے ایم ایف یوز) اور 199 ڈسٹرکٹ ایگرومیٹ یونٹس (ڈی اے ایم یوز) کے ذریعے تقریباً 3100 بلاکس کے لیے ہر منگل اور جمعہ کو زرعی ایڈوائزری تیار کی جاتی ہیں۔ ان میں کیڑوں اور بیماریوں سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں جو زراعت کو متاثر کرتے ہیں۔ نیز کیڑوں سے متعلق موسمی کیلنڈرز ہر فصل کے لیے تیار کیے جاتے ہیں جو ریفرینس ٹولس کے طور پر استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

مختلف  وسیلوں کے ذریعہ عالمی درجہ حرارت کے رجحانات پر قابو پانے اور کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل عالمی کوششیں جاری ہیں۔ اس وزارت کے تحت ہندوستان کے محکمہ موسمیات  ، شدید موسمی واقعات سے متعلق پیش گوئی اور وارننگ   جاری کرتا ہے اور اسے عوام کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ بھی  مشترک کرتا ہے تاکہ ضروری تخفیف کے اقدامات کو شروع کیا جا سکے۔

ایک پہل کے طور پرآئی ایم ڈی منصوبہ بندی کے مقصد کے لیے مارچ کے آخری ہفتے میں اپریل، مئی اور جون کے مہینوں کے درجہ حرارت کے لیے موسم کی صورتحال کاخاکہ جاری کر رہا ہے۔ یہ نقطہ نظر اس مدت کے دوران گرم لہروں کے متوقع منظر نامے کو بھی سامنے لاتا ہے۔ موسم کی صورتحال کے خاکہ کے بعد اگلے دو ہفتوں کے لیے ہر جمعرات کو توسیعی رینج آؤٹ لک جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شدید موسم کی پیشن گوئی اور کلر کوڈڈ وارننگز بشمول گرم لہر کی وارننگ مزید دو دن کےلئے موسم کی صورتحال کے خاکہ کے ساتھ  روزانہ کی بنیاد پر اگلے پانچ دنوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

ایک موافقت پذیر اقدام کے طور پر، انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے مقامی صحت کے محکموں کے ساتھ مل کر 2013 سے ملک کے کئی حصوں میں ہیٹ ایکشن پلان شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کو لوکے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جا سکے اور ایسے مواقع کے دوران کارروائی کرنے کا مشورہ بھی دیا جا سکے۔ قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے 23 ریاستوں میں نافذ کیا گیا ہیٹ ایکشن پلان، ایک جامع قبل از وارننگ سسٹم اور شدید گرمی کے واقعات کے لیے تیاری کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ ممکنہ طور پر موسم کی شدت سے متاثرہونےوالے لوگوں پر  کمزور آبادی پر شدید گرمی کے صحت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تیاری، معلومات کے تبادلے، اور رسپانس کوآرڈینیشن کو بڑھانے کے لیے فوری اور طویل مدتی اقدامات پیش کرتا ہے۔

 

********

ش ح۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.4012



(Release ID: 1915792) Visitor Counter : 107


Read this release in: English