ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندر سے مضمراتی کیمیاوی اجزاء کی برآمدگی کی صورت حال

Posted On: 06 APR 2023 4:19PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ سنٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ارضیاتی سائنس کی وزارت ( ایم او ای ایس) کے لیے نوڈل لیب تھی۔ انسداد کینسر، اینٹی انجیوجینک، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی بیکٹیریل، اور جی پی سی آر پروفائلنگ کے لیے مختلف سرگرمیوں کے لیے کل 2654 مرکبات کی اسکریننگ کی گئی۔ خاص طور پر ایم او ای ایس پروگرام کے ذریعے جمع کرائے گئے مرکبات کی اینٹی کینسر سرگرمی کا جائزہ معیاری ضابطہ عمل  /اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) کے مطابق پانچ مختلف کینسر قسم کی سیل لائنوں(ایچ ای ایل اے، ایف اے ڈی یو، ڈی ایل ڈی۔1 ایم بی 231  اور اے 549) پر کیا گیا۔

1. اس کوشش کے ساتھ جی ایس/ آئی آئی سی ٹی 5/ 6  نامی ایک طاقتور  کینسر کا انسداد کرنے والے  سالمے  کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس سالمے  نے  سنیٹینیب کے مقابلے میں ٹیومر کا خاتمہ کرنے والی بہتر صلاحیت کامظاہرہ کیا ہے۔ فی الحال، اس سالمے  نے ابتدائی حفاظتی پروفائل کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ مالیکیول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

2. اسی طرح کے خطوط پر کینسر کے مریض کیموتھراپی کے بعد نیوروپیتھک درد کا شکار ہوتے ہیں۔ارضیاتی سائنس کی وزارت کے اس  پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے مریض کو تکلیف سے نجات دلانے کی اس کوشش میں، ایک نیا کمپاؤنڈ ایس بی/ سی ڈی آر 14/ 105 دریافت کیا گیا ہے جو کیموتھراپی سے متاثرہ  مورو ثی اعصابی( پیریفرل نیوروپیتھک)  درد کو کم کر سکتا ہے۔ فی الحال، مالیکیول لیڈ آپٹیمائزیشن کے اعلی درجے کے مراحل میں بھی ہے اور آئی این ڈی  کو فعال کرنے والے مطالعات جلد ہی فعال ہو جائیں گے۔

3. ایک بہت ہی طاقتور مالیکیول(سالمہ)  ایس پی/ این آئی ایس ای  آر 29 ، ایک نئی قسم کی دوائی جس میں کینسر مخالف سرگرمی ہے شناخت کی گئی ہے۔ اس سالمے  نے جانوروں کے ماڈل میں ٹیومر کے خلاف طاقتور سرگرمی کو ٹیکسول سے بہتر دکھایا ہے۔ اس مرکب  میں بہت اچھا استحکام پایا جاتاہے اور یہ سائٹوسکیلیٹل فلیمینٹس میں خلل ڈالتا ہے۔ یہ مزید ترقی کے لئے  ضروری شرائط  پر پورا نہیں اترتا اور اس کی تفصیلات  شائع کر دی گئی  ہیں۔

*************

 

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3978


(Release ID: 1915529) Visitor Counter : 121


Read this release in: English