ارضیاتی سائنس کی وزارت
بدلتے موسم کی پیش گوئی
آنے والے موسم گرما کے سیزن کے دوران (مارچ سے مئی ) ، شمالی مشرقی بھارت، مشرق اور وسطی بھارت اور شمال مغربی بھارت کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے
Posted On:
06 APR 2023 4:18PM by PIB Delhi
سائنس وٹکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت(آزادنہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 28 فروری 2023 کو بارش اور درجہ حرارت کے لئے موسم گرما کے سیزن (مارچ سے مئی) کے لئے بدلتے موسم کی پیش گوئی کی ہے۔( ریفرنس کے لئے کاپی منسلک ہے)
مارچ سے مئی 2023 کے دوران درجہ حرارت کی صورتحال کے تعلق سے جھلکیاں نیچے دی گئی ہیں۔
آئندہ موسم گرما کے سیزن یعنی (مارچ سے مئی) کے دوران شمالی مشرقی بھارت، مشرق اور وسطی بھارت اور شمال مغربی بھارت کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں معمول سے لےکر معمول سے نیچے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔
اِس سیزن کے دوران جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ سے زیادہ رہنے کا قوی امکان ہے، جہاں معمول کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
وسطی اور آس پاس کے شمال مغربی ہندوستان کے کئی خطوں میں مارچ سے مئی سیزن کے دوران لو کے چلنے کا امکان ہے۔ مارچ 2023 کے دوران وسطی بھارت میں گرم لہر کے چلنے کے کم امکانات متوقع ہیں۔
ملک میں مارچ 2023 میں اوسطاً بارش کےمعمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔ (ایل پی اے کا 117-83 فیصد) شمالی مغربی ہندوستان، مغربی وسطی ہندوستان اور مشرق اور شمال مشرق ہندوستان کے کچھ حصوں کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ جزیرہ نما ہندوستان، مشرقی وسطی ہندوستان اور شمال مشرق ہندوستان کے کچھ دور دراز کے علاقوں کے بیشتر حصوں میں معمول سے لے کر معمول سے زیادہ تک بارش ہونے کا امکان ہے۔
یکم اپریل سے 30 جون کے موسم گرما کے دوران گرم لہر سمیت معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے اثر کو کم کرنے کے لئے بھارت محکمہ موسمیات نے عوام اور یوزرس کے لئے (استعمال کرنے والوں کے فائدے کے لئے کلر کوڈڈ اثر پر مبنی گرم لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اِن اثرات کو حتمی شکل دے دی ہے اور گرم لہر کی شدت کے تعلق سے کارروائیاں تجویز کی ہیں اور قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی کے اشتراک سے متعلقہ وارننگ کیلئے استعمال کئے کئے گلر کوڈکے معاملے میں بھی کارروائیاں تجویز کی ہیں۔
تخفیف کے اقدام کے طور پر محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے مقامی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر گرمی کی لہروں کے بارے میں پیشگی آگاہ کرنے کے لیے ملک کے کئی حصوں میں ہیٹ ایکشن پلان شروع کیا ہے اور اس طرح کے مواقع کے دوران اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ ہیٹ ایکشن پلان ایک جامع ابتدائی انتباہی نظام اور شدید گرمی کے واقعات کے لیے تیاری کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ موسم کا ممکنہ طورپر اثر لینے والی آبادیوں پر شدید گرمی کے صحت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تیاری، معلومات کے تبادلے اور جوابی تال میل کو بڑھانے کے لیے فوری اور طویل مدتی اقدامات پیش کرتا ہے۔ این ڈی ایم اے اور آئی ایم ڈی ان 23 ریاستوں کے ساتھ کام کر رہا ہے جو زیادہ درجہ حرارت کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہیٹ ایکشن پلان کی حمایت کرنے کے لئے گرم لہر کے حالات بنتے ہیں۔
گرم لہر کی وارننگ درج ذیل طریقوں سے فراہم کی جاتی ہیں:
ماس میڈیا: ریڈیو/ٹی وی، نیوز پیپر نیٹ ورک
ہفتہ وار اور روزانہ موسم کی ویڈیو
انٹرنیٹ (ای میل)، ایف ٹی پی
عوامی ویب سائٹ (mausam.imd.gov.in)
آئی ایم ڈی ایپس: موسم/ میگھدوت/ ڈی اے ایم آئی این/ رین الارم
سوشل میڈیا: فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، بلاگ
................................
ش ح۔ ح ا۔ع ر
U. NO : 3977
(Release ID: 1915525)
Visitor Counter : 198