ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حکومت ہمالیہ کے گلیشیئرز میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کے لیے باقاعدہ سائنسی مطالعہ کر رہی ہے
Posted On:
06 APR 2023 8:06PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیرز پر اس کے اثرات ایک عالمی چیلنج ہے جس کے لیے عالمی کوششوں اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت ہند گلیشیروں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور اس نے متعدد موافقت اور تخفیف کے اقدامات کے ذریعے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ اس میں موسمیاتی تبدیلی پر قومی ایکشن پلان کے تحت کئی پروگرام شامل ہیں۔ نیشنل مشن فار سسٹیننگ ہمالیائی ایکو سسٹم اور نیشنل مشن آن اسٹریٹجک نالج فار کلائمیٹ چینج کے تحت ہمالیائی گلیشیئرز کے مطالعہ کے لیے مختلف آر اینڈ ڈی پروجیکٹس کی مدد کی جارہی ہے۔
ہمالیائی ریاستوں کے کئی علاقوں کو نیشنل پارکس یا پروٹیکٹڈ ایریاز بھی قرار دیا گیا ہے، جیسے کہ گنگوتری نیشنل پارک، نندا دیوی بایوسفیئر ریزرو، اور عظیم ہمالیائی نیشنل پارک۔
اس کے علاوہ، حکومت ہند اپنی مختلف تنظیموں جیسے واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی، نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے ذریعے ہمالیائی گلیشیئرز میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کے لیے باقاعدہ سائنسی مطالعہ کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی) کی کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی) کے حتمی نتائج مختلف قومی حالات کی روشنی میں مختلف ذمہ داریاں اور متعلقہ صلاحیتیں، جیسا کہ ترقی پذیر ممالک پر لاگو ہوتا ہے ،مشترکہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وسیع مذاکرات کے بعد تمام فریقین کے اتفاق رائے سے منظور کیے گئے مختلف فیصلوں کی شکل میں ہیں۔ اسی مناسبت سے بھارت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی مذکورہ بالا اصولوں پر مبنی ہیں۔ ان میں ہندوستان کی تازہ ترین قومی سطح پر طے شدہ شراکت(این ڈی سیز) اور 2070 تک خالص صفر کا اعلان اور تخفیف اور موافقت کے مقاصد کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات، پروگراموں اور اسکیموں کے ساتھ گھریلو آب و ہوا کی کارروائی میں کوششیں شامل ہیں۔
***********
(ش ح ۔اک۔ ع آ)
U -3970
(Release ID: 1915497)
Visitor Counter : 127