محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این پی ایس۔ ٹریڈرس کو تاجروں بشمول خوردہ دکانداروں کی فلاح و بہبود کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے

Posted On: 06 APR 2023 8:03PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ دکانیں اور تجارتی ادارے متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹر ہوتے ہیں۔ ایسا کوئی ڈیٹا اس وزارت کے پاس نہیں ہے۔

حکومت نے خوردہ دکانداروں سمیت تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے ستمبر 2019 میں تاجروں اور سیلف ایمپلائیڈ(این پی ایس۔ ٹریڈرس) کے لیے قومی پنشن اسکیم شروع کی تھی۔ یہ ایک رضاکارانہ اور شریک معاون  پنشن سکیم ہے۔ 18-40 سال کی عمر کے وہ تاجر جن کا سالانہ کاروبار، 1.5 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں ہے اور جو ای پی ایف او/ ای ایس آئی سی/ ایم پی ایس/ پی ایم۔ ایس وائی ایم  کے ممبر نہیں ہیں یا انکم ٹیکس دہندہ نہیں ہیں، وہ اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اہل افراد پورٹل  www.maandhan.in پر جا کر خود بھی اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس اسکیم میں اندراج ، ملک بھر میں اس کے 4 لاکھ سے زیادہ مراکز کے نیٹ ورک کے ساتھ کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اسکیم کے تحت، 50فیصد ماہانہ  حصہ  استفادہ   کنندہ کے ذریعہ قابل ادائیگی ہے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ اس کے مساوی و مماثل حصہ ادا کیاجاتا ہے ۔ سبسکرائبرز، 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد، ہر ماہ 3000 روپے کی کم از کم یقینی پنشن کے اہل ہیں۔ 12.02.2023 تک اس اسکیم کے تحت کل رجسٹریشنز 52,211 ہیں۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3927


(Release ID: 1915488) Visitor Counter : 126
Read this release in: English