بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی سپلائی چین میں لاجسٹکس رکاوٹوں کو دور کرنے   اور بجلی پلانٹس میں کوئلے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کئےگئے ہیں: بجلی اور این آر ای کے  مرکزی  وزیر آر کے سنگھ کا بیان

Posted On: 06 APR 2023 4:14PM by PIB Delhi

بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے  آج لوک سبھا میں بتایاکہ کوئلے کی سپلائی چین میں لاجسٹکل رکاوٹوں  کو دور کرنے  کے سلسلے میں حکومت کی طرف سےحسب درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

i. بجلی کی وزارتوں، وزارت کوئلہ، ریلوے کی وزارت ، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے)، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) پر مشتمل  ایک بین وزارتی ذیلی گروپ مختلف آپریشنل فیصلےکرنے کے لیے باقاعدگی سے میٹنگ کرتا ہےتاکہ تھرمل پاور پلانٹس  کے لئے  کوئلے کی سپلائی کو بڑھایا جاسکے ساتھ ہی ساتھ بجلی پلانٹس میں کوئلے کے اسٹاک کی  نازک صورتحال کو ختم کرنے نیز بجلی سیکٹر سے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔

ii. سکریٹری سطح کی  ایک بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) باقاعدگی سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے میٹنگ کرتی ہے کہ کوئلے کی درمیانی اور طویل مدتی ضروریات پوری ہوں۔آئی ایم سی، چیئرمین ، ریلوے بورڈ کے سکریٹری، کوئلہ کی وزارت کے سیکریٹری، ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کیوزارت بطور اراکین اور سیکریٹری، وزارت بجلی بطور کنوینر پرمشتمل ہیں۔

iii. سال 2022 میں، ریلوے ویگنس کو بڑھانے کے لیے، 84,178 نئی ویگنس کےٹھیکے جاری کیے گئے ہیں، جن کے برخلاف سپلائی شروع ہو چکی ہے اور اگلے 3 سالوں میں  یہ سپلائی مکمل کرلئے جانے کا امکان ہے۔ سال 2022 میں جاری کیے گئے ویگن کے ٹھیکوں میں 39,763  بی او ایکس این ایچ ایل ویگنس  کی سپلائی اور 3500 بی او بی آر این ویگن کی سپلائی شامل ہے تاکہ کوئلے کی لوڈنگ کو بڑھایا جا سکے اور زرعی اجناس کی نقل و حمل کو بڑھانے کے لیے 40,000 بی سی این اےویگنوں کی فراہمی بھی شامل ہو۔

iv. ان سب کے علاوہ، کوئلے کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے، ریلوے کی توجہ صلاحیت میں اضافے کے منصوبوں کی تکمیل پر ہے۔ مالی سال 2021-22 کے دوران، 1984 کلومیٹر ملٹی ٹریکنگ شروع کی گئی ہے اور اس مالی سال میں، آج تک، 1574 کلومیٹر ملٹی ٹریکنگ شروع کی گئی ہے۔

v. کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس وزارت ریلوے اور کوئلہ کمپنیوں کی مشاورت سے کانوں/ نجی واشریز/ گڈز شیڈز سے کوئلہ اٹھانے کا منصوبہ بناتے ہیں۔

vi. بجلی کی وزارت نے مورخہ 9.1.2023 کے خط کے ذریعے مرکزی حکومت، ریاستی جینکوز اور آئی پی پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزن کے لحاظ سے 6 فیصد کی شرح پر آمیزش کےلئے ایک شفاف مقابلہ جاتی خریداری کے لئے کوئلے کی درآمد کا منصوبہ بنائے اور ضروری کارروائی کریں تاکہ  ستمبر 2023 تک  بلا رکاوٹ آپریشن کے لیے اپنے  پلانٹس ان کے بجلی پلانٹس میں کوئلے کا اسٹاک موجود ہے۔

**********

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.3925


(Release ID: 1915267) Visitor Counter : 85


Read this release in: English