کوئلے کی وزارت

مارچ 2023 کے دوران کوئلے کی پیداوار 12 فیصد بڑھ کر 107.84 ملین ٹن ہو گئی


کوئلے کی ترسیل 7.49 فیصدسے بڑھ کر 83.18  میٹرک ٹن تک ہوگئی

کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں 5.70 فیصدکا اضافہ  حاصل کیا گیا

Posted On: 06 APR 2023 5:24PM by PIB Delhi

مارچ 2023 کے مہینے کے دوران  ہندوستان میں کوئلے کی پیداوار میں 12.03 فیصد بڑھ کر 107.84 میٹرک ٹن ہو گئی جبکہ مارچ2022 میں کوئلے کی پیداوار 96.26 میٹرک ٹن ہوئی تھی۔ کوئلے کی وزارت کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق، مارچ 2023  کے دوران کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) اور کیپٹیو مائنز/ دیگر نے بالترتیب 4.06فیصد، 8.53فیصداور 81.35فیصد تک کوئلے کی پیداوار میں اضافہ درج کیا۔

ملک میں کوئلے کی پیداوار کرنے والی سرفہرست 37 کانوں میں سے 29 کانوں نے 100 فیصد سے زیادہ پیداوار کی اور دیگر چھ کانوں کی پیداوار 80 سے 100 فیصد کے درمیان رہی۔

ساتھ ہی ساتھ مارچ 2023 کے دوران کوئلے کی ترسیل میں  77.38 میٹرک ٹن کے مقابلے 7.49 فیصد بڑھ کر 83.18 میٹرک ٹن ہو گئی۔ مارچ 2023 کے دوران، سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور کیپٹو/دیگر نے بالترتیب 64.15 ایم ٹی، 6.70 ایم ٹی اور 12.32 میٹرک ٹن کوئلہ بھیج کر 3.40 فیصد، 12.61 فیصد اور 31.15 فیصد کااضافہ کیا۔

مارچ 22 میں 65.51 میٹرک ٹن کے مقابلے میں مارچ 2023 کے دوران پاور یوٹیلٹیز کی ترسیل 4.36 فیصد بڑھ کر 68.36 میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔

کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں مارچ 2022 کے مقابلے مارچ 2023 میں 5.70 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مارچ 2023 میں بجلی کی مجموعی پیداوار4.59 فیصد رہی  جو مارچ 2022 کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ مزید برآں، مارچ 2023 میں بجلی کی کل پیداوارمیں 139718 ایم یوکا اضافہ ہوا جبکہ فروری 2023  میں 128026 ایم یو بجلی پید اہوئی تھی،اس طرح 9.13 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

***********

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.3921



(Release ID: 1915260) Visitor Counter : 123


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi