ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  سال2047تک بجلی کی تقریباً 9 فیصد حصہ داری  بھارت کے نیوکلیائی وسائل سے حاصل کئے جانے کا امکان ہے

Posted On: 09 APR 2023 5:43PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،عملے عوامی شکایات ،پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ سال2047تک بجلی کی تقریباً 9 فیصد حصہ داری  بھارت کے نیوکلیائی وسائل سے حاصل کئے جانے کا امکان ہے۔جب بھارت آزادی کے سو سال کا جشن منائے گا اور اس سے 2070 تک نیٹ صفر نشانے کے حصول کے عزم کے قریب آنے میں مدد ملے گی ۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بیانات ممبئی میں ایٹمی توانائی کے محکمے کے بھاوا ایٹومک تحقیقی سینٹر ڈی اے آر سی کے سینئر سائنسدانوں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کرنے کے بعد دئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NPPC.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ ایٹمی توانائی محکمے کی جانب سے وضع کردہ دیگر اہداف سال 2030 تک  20 گیگا واٹ کی صلاحیت کی نیوکلیائی بجلی پیدا کرنے سے حاصل ہورہے ہیں جو ایک بڑا سنگ میل ہوگا اور امریکہ اور فرانس کے بعد دنیا میں ایٹمی توانائی پیدا کرنے والا بھارت تیسر سب سے بڑا مقام حاصل کرلےگا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس تیز رفتار کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے جنہوں نے آزادی کے بعد سب سے پہلے ایک ہی حکم کے تحت دس ری ایکٹرس کو منطوری دینے کا فیصلہ کیا اور پی ایس یوز کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹوں کے تحت نیوکلیائی تنصیبات کو فرو غ دینے کی اجازت دی۔اس کے نتیجے میں آج بھارت ری ایکٹروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں چھٹا سب سے بڑا ملک ہے جوتوانائی پیدا کرنے میں سرگرم عمل ہیں   اور زیر تعمیر ری ایکٹروں سمیت ری ایکٹروں کی کل تعداد کے اعتبار سے دوسرا سب سے بڑا   ملک بن گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AXKL.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مودی حکومت کا ایک سب سے اہم کارنامہ یہ پہلی مرتبہ ایٹمی توانائی کوگونا گوشعبوں میں استعمال کیا جارہا ہے مثال کے طور پر  سیب  اور زرعی مصنوعات جیسے  پھلوں کی  شیلف لائف بڑھانے کے لئے ایٹمی توانائی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے بھی ایٹمی توانائی کوبروئے کار لایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا راستہ دکھایا ہے۔

***********

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.3909


(Release ID: 1915234) Visitor Counter : 138
Read this release in: Telugu , Marathi