بجلی کی وزارت

ای ای ایس ایل نے اسٹریٹ  لائٹنگ نیشنل پروگرام کے تحت 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.28 کروڑ سے زیادہ کی ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی ہے۔ : جناب آر کے سنگھ، مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی

Posted On: 06 APR 2023 4:23PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم نے 5 جنوری 2015 کو اسٹریٹ لائٹنگ نیشنل پروگرام (ایس ایل این پی ) کا آغاز کیا، جسے  ہندوستان بھر میں روایتی اسٹریٹ لائٹس کو سمارٹ اور توانائی کی بچت والی ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس سے بدلنے کے لئے انرجی ایفیشنسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جو کہ وزارت بجلی کے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یو) کی ایک مشترکہ کمپنی ہے۔

اس پروگرام کو ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

اسٹریٹ لائٹ نیشنل پروگرام (ایس ایل این پی) ایک رضاکارانہ پروگرام ہے۔ پروگرام کے تحت، ای ای ایس ایل نے 5 سالوں میں ملک کی تمام شہری مقامیاداروں(یوایل بیز)/گرام پنچایتوں (جی پیز) میں 1.34 کروڑ موجودہ روایتی اسٹریٹ لائٹس کی تخمینہ تعداد کو توانائی سے موثر ایل ای ڈی  اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اس کے لیے، ای ای ایس ایل اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی سے پہلے براہ راست یا متعلقہ ریاستی/یوٹیز حکومتوں کے ذریعے جی پیز/ یو ایل بیز کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

رضاکارانہ پروگرام ہونے کی وجہ سے، ایس ایل این پی  کے لیے کوئی خاص اہداف مقرر نہیں کیے گئے ہیں۔ آج تک، ای ای ایس ایل نے 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.28 کروڑ سے زیادہ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی ہے۔

یہ اطلاع بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3815



(Release ID: 1914495) Visitor Counter : 81


Read this release in: English