مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری مقامی اداروں کی تعداد
Posted On:
06 APR 2023 1:34PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2014 کو سوچھ بھارت مشن-شہری (ایس بی ایم-یو) کا آغاز کیا تھاجس کا مقصد ملک کے تمام شہری علاقوں میں پیدا ہونے والے میونسپل سالڈ ویسٹ(ایم ایس ڈبلیو)کو سائنسی طریقے سے پروسیس کرنا ہے۔ اس پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے،ایس بی ایم-یو 2.0 کو، یکم اکتوبر 2021 کو پانچ سال کی مدت کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد 100فیصد ماخذ کی علیحدگی، کچرے کے تمام حصّوں کی پروسیسنگ، سائنسی لینڈ فل میں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا، گرین زونز میں تبدیل کر کے تمام لیگی ڈمپ سائٹس کا تدارکرنا، گھر گھر جمع کرنے اور سائنسی طریقہ کار کے ذریعے ’’کچرے سے پاک‘‘ کا درجہ حاصل کرنا ہے۔ تمام شہروں میں پیدا ہونے والے کل کچرے میں سے، یعنی 1.5 لاکھ ایم ٹی/ڈی، کل 1.14 لاکھ ایم ٹی/ڈی( 75فیصد) کچرے پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ میونسپلٹیوں میں فضلہ پروسیسنگ کی تفصیلات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
(https://www.sbmurban.org/storage/app/media/ULBs-SWM-Data.pdf)۔
لیگیسی ویسٹ ڈمپ سائٹ کا تدارک، ایس بی ایم-یو 2.0 کے لازمی اجزاء میں سے ایک ہے۔ یہ تصور کیا گیا ہے کہ ایس بی ایم-یو2.0 کے تحت2026-- 2021کے مشن کی مدت کے دوران, لکشیہ زیرو ڈمپ سائٹ کو حاصل کرتے ہوئے، تمام وراثتی فضلے کا تدارک کیا جائے گا اور زمین کو بازیافت کیا جائے گا۔
ایس بی ایم-یو 2.0 کا ٹھوس فضلہ کا انتظامیہ(ایس ڈبلیو ایم) جزو فضلہ پراسیسنگ کی سہولیات جیسے کہ میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف ایس)، ٹرانسفر اسٹیشنز، کمپوسٹنگ پلانٹس، بائیو میتھی نیشن پلانٹس، ریفیوز ڈرائیوڈ فیول آر ڈی ایف) پروسیسنگ کی سہولیات، پلاسٹک فضلہ کے قیام، پروسیسنگ کی سہولیات، ویسٹ سے لے کر بجلی کے پلانٹس، کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن (سی اینڈ ڈی) ویسٹ پلانٹس، سینیٹری لینڈ فل، میکانائزڈ سویپنگ کا سامان اور تمام یو ایل بیزمیں تمام لیگیسی ڈمپ سائٹس کی بائیو ریمیڈییشن/کیپنگ کی اجازت دیتا ہے۔
’سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج‘ 27 جنوری 2022 کو صنعت اور اندرونی تجارت کی فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا، تاکہ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ڈیولپمنٹ اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیے ایک سازگار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
مورخہ 6 دسمبر 2021 کو شروع کیے گئے ’’سوچھ ٹیکنالوجی چیلنج‘‘ کے تحت، تمام شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) نے اس چیلنج کو انجام دیا اور ریاستوں کو دو بہترین حل پیش کیے، جس کے بعد ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے زیادہ سے زیادہ تین بہترین اندراجات کی شناخت کی گئی۔ یو ایل بیزایوارڈ کی رقم اور ریاست/شہر کی سطح پر مبارکباد کے علاوہ جیتنے والے حل کے آغاز کو، عمل میں لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ایس بی ایم-یو 2.0 رہنما خطوط تحقیق اور ڈیزائن (آر اینڈ ڈی) میں سرمایہ کاری اور گورنمنٹ-ای-مارکیٹ (جی ای ایم) پورٹل میں سہولت کاری کے ذریعے، صفائی اور ٹھوس فضلہ کے انتظام میں مقامی طور پر اختراع شدہ، سرمایہ کاری ، مؤثر ٹیکنالوجی کے حل اور کاروباری ماڈلز کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.3811
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1914333)
Visitor Counter : 112