مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
میونسپل اداروں کا کام کاج
Posted On:
06 APR 2023 1:37PM by PIB Delhi
شہری ترقی ریاست کا موضوع ہے۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز)کو اپنے فلیگ شپ مشنوں/ اسکیموں کے ذریعے سہولت اور مدد فراہم کرتی ہے - اٹل مشن فار ریویوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن 2.0 (اے ایم آر یو ٹی 2.0)، اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم)، سوچھ بھارت مشن-شہری 2.0 (ایس بی ایم-یو2.0)، دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی – این یو ایل ایم)، پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم اے وائی-یو) اور شہری نقل وحمل(یو ٹی) پروجیکٹس۔ اسکیمیں، مشن / اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق نافذ کی جاتی ہیں اور فنڈز، ریاستی / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کو جاری کیے جاتے ہیں نہ کہ شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) کو۔
صلاحیت سازی، اٹل مشن فار ریجویوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن(اے ایم آر یو ٹی)کے تحت، ایک اہم جز ہے جو جون2015 میں شروع کیا گیا تھا جبکہ امرت2.0،اکتوبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا جس میں انفرادی اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی شامل تھی۔ ادارہ جاتی انتظامات جو مشن کے نفاذ میں معاونت کرتے ہیں ریاستی انتظامی اور دفتری اخراجات (اے اینڈ او ای) کےمالیہ سے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، جس میں جاری جامع صلاحیت سازی کا پروگرام (سی سی بی پی)شامل ہے۔ ریاستوں کو شہری اصلاحات کے حصول اور مشن موڈ میں پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کے لیے اپنے شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز)کے لیے، وسیع پیمانے پر صلاحیت سازی کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ 45000 میونسپل اہلکاروں کو تربیت دینے کے اے ایم آر یو ٹی مشن کے ہدف کے تحت، تقریباً 57134 میونسپل اہلکاروں کو صلاحیت سازی کی تربیت دی گئی ہے۔ 11101 میونسپل عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کو اے ایم آر یو ٹی2.0 کے تحت تربیت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، ایس بی ایم- یو نے ایس بی ایم-یو2.0 کے تحت، کوڑے سے پاک شہروں کے لیے ایک وقف قومی صلاحیت سازی کا لایحہ عمل تیار کیا ہے۔ یہ لایحہ عمل ایس بی ایم-یو2.0 کے تحت، انتظامی اور تکنیکی صلاحیت کی تعمیر اور مہارت کی ترقی کے منصوبوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ متعدد ماہر ایجنسیاں/ ادارے ہیں جو ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہر کی سطح پر مخصوص صلاحیت سازی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ایم ایچ یو اے کے ذریعے پینل میں رکھے گئےہیں اور ان میں شامل ہیں۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.3810
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1914332)
Visitor Counter : 117