مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایس ایس آر پروجیکٹ

Posted On: 06 APR 2023 1:36PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے لوک سبھا  میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زمین اور نوآبادیات ریاستی معاملات  ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کے ذریعہ ان کے متعلقہ علاقوں میں رہائش سے متعلق اسکیمیں نافذ کی جاتی ہیں۔ تاہم، حکومت ہند جون، 2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی- یو) کے تحت مرکزی مدد فراہم کرکے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کررہی ہے تاکہ تمام اہل شہری استفادہ کنندگان کوچار عمود یعنی  (i) استفادہ کنندگان کے تحت  انفرادی مکان کی تعمیر یا اضافہ (بی ایل سی)( (ii شراکت میں سستی رہائش ( (iii  (اے ایچ  پی )کریڈٹ سے منسلک سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) اور (iv) جائے مقام پر کچی بستیوں کی ازسرنو ترقی  (آئی ایس ایس آر)  کی بنیادی شہری سہولیات کے ساتھ پکے مکان فراہم کیے جاسکیں ۔

اہل استفادہ کنندگان کی شناخت اور پی ایم اے وائی - یوکے تحت پروجیکٹوں کو نافذ کرنا متعلقہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ تمام ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتیں پی ایم اے وائی - یو کی اسکیم کے رہنما خطوط کےتحت مانگ کے مطابق پروجیکٹ کی تجاویز تیار کرتی ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ پراجیکٹ تجاویز کی بنیاد پر، 20.03.2023 تک پی ایم اے وائی - یو کے آئی ایس ایس آر عمود کے تحت اہل استفادہ کنندگان کے لیے کل 2,10,552 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

پی ایم اے وائی - یو کے تحت، 20.03.2023 تک 1.20 کروڑ سے زیادہ مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور شدہ مکانات میں سے، 109.40 لاکھ تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ جن میں سے 72.72 لاکھ مکانات  کی تعمیر  مکمل ہو چکی ہیں/مستحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 20.03.2023 تک 72.72 لاکھ مکمل شدہ مکانات میں سے 52.78 لاکھ مکانات اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس ) کے مستفیدین کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔

 

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-3804

 


(Release ID: 1914212) Visitor Counter : 100


Read this release in: English