دیہی ترقیات کی وزارت
ایم جی نریگس فنڈز میں اضافہ
Posted On:
05 APR 2023 7:06PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزیرمملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم (مہاتماگاندھی نریگس ) ایک مانگ پرمبنی اجرت کے روزگار کی اسکیم ہے ۔ جس کی بدولت ملک کے دیہی علاقو ں میں کنبوں کے ذریعہ معاش اور روزی روٹی کویقینی بنانے کے عمل میں اضافہ کیاجاتاہے ۔ اس اسکیم کے تحت ہرکنبے کو ، جس کے بالغ ارکان غیرہنرمند کاموں کوہاتھ سے کرنے کے راضی ہوجاتے ہیں ، ہرمالی سال میں کم از کم ایک سودن کے اجرت کے روزگار کو یقینی بنایاجاتاہے ۔ اس اسکیم کے تحت ذریعہ معاش کو یقینی بنایاگیاہے ۔ یعنی ایسے دیہی کنبوں کو ، جہاں بہترروزگار کے مواقع دستیاب نہیں ہیں ، ذریعہ معاش کے لئے متبادل فراہم کئے جاتے ہیں ۔
گزشتہ دومالی سال 21-2020اور22-2021اوررواں مالی سال 23-2022(31مارچ 2023تک ) میں مہاتماگاندھی نریگس کے تحت کنبوں کی روزگار سے متعلق مانگ اورپیش کئے گئے روزگار کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
مالی سال
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
کنبے جنھوں نے روزگارکی مانگ کی (کروڑمیں )
|
8.55
|
8.06
|
6.90
|
کنبے جنھیں روزگاردستیاب کرایاگیا(کروڑمیں )
|
8.54
|
8.02
|
6.89
|
مالی سال 23-2022کے لئے مہاتماگاندھی نریگس کے تحت ، بجٹ تخمینہ کے مرحلے پرمالی اختصاص 73000کروڑروپے کے بقدرتھا جسے بعد میں نظرثانہ شدہ تخمینے کے مرحلے پر بڑھا کر 89400کروڑروپے کردیاگیاہے ۔
مالی 24-2023کے لئے مہاتماگاندھی نریگس کے لئے بجٹ تخمینہ مرحلے پر، 60000کروڑ روپے کے بقدر بجٹ مختص کیاگیاہے ۔
مہاتماگاندھی نریگس ایک مانگ پرمبنی اجرت والے روزگار کی اسکیم ہے ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے فنڈس کاجاری کیاجانا ایک مسلسل عمل ہے اورمرکزی حکومت مذکورہ اسکیم پرعمل درآمد کی غرض سے ، زمینی سطح پر کام کی مانگ کے مطابق ، فنڈس دستایب کرانے کے تئیں عہد بند ہے ۔
وزارت ، زمینی سطح پرکام کے لئے مانگ کو پوراکرنے کی غرض سے ، جب بھی ضروری ہو، خزانے کی وزارت سے مہاتماگاندھی نریگس کے تحت اضافی فنڈڈز حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -3798
(Release ID: 1914203)