ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے ٹیکسٹائلز کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کے تحت 64درخواستوں  کو منظوری دی

Posted On: 05 APR 2023 5:31PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلز کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ جاردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

حکومت نے 8ستمبر2023کو ٹیکسٹائلز کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ) کو منظوری دی ہے ۔ یہ منظوری ملک میں ایم ایم ایف پوشاک ، ایم ایم ایف کپڑوں اورتکنیکی ٹیکسٹائلز کی مصنوعات کو فروغ دینے کے مقصد سے پانچ سال کی مدت کے دوران 10683کروڑروپے منظورشدہ بجٹ کے ساتھ دی گئی ہے تاکہ ٹیکسٹائلز کی صنعت  ، مقابلہ جاتی بننے کے لئے پیداوارسے متعلق حجم اورپیمانہ حاصل کرسکے ۔ ٹیکسٹائلز کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی –پی ایل آئی کے تحت مالی سال 23-2022اورمالی سال 25-2024اس منصوبے کو تشکیل دینے کی مدت ہیں ، جب کہ کارکردگی کے سالوں کی شروعات مالی سال 25-2024سے 29-2028تک ہوگی۔ حکومت نے وصول شدہ 67درخواستوں میں سے  64درخواستوں کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ منظورشدہ 64درخواستوں  میں ، مجوزہ کل سرمایہ کاری 19798کروڑروپے کے بقدرہےاور اس کی بدولت 193926کروڑروپے کے بقدرکا روبار کئے جانے کا تخمینہ لگایاگیاہے ۔ جبکہ 245362افراد کو روزگار بھی فراہم ہوگا ۔ مذکورہ اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش میں پروجیکٹ لگانے کے لئے 12کمپنیوں نے تجاویزپیش کی ہیں ، اترپردیش کے لئے 7کمپنیوں نے اور راجستھان میں پروجیکٹ لگانے کے لئے 4کمپنیوں نے تجاویز پیش کی ہیں ، جبکہ اڈیشہ میں پروجیکٹ لگانے سے متعلق کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے ۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران دستکاریوں کی برآمدات  سمیت بھارت کی ٹیکسٹائلز اورپوشاکوں اورملبوسات کی برآمدات کی تفصیلات درج ذیل پیش کی گئی ہیں ۔

(ارب امریکی ڈالرز)

اشیاء

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

بھارت کی دستکاریوں کی برآمدات سمیت ٹیکسٹائلز اورملبوسات کی برآمدات

37.55

38.40

35.18

31.59

44.44

ذریعہ :ڈی جی سی آئی ایس  عبوری ڈیٹا

ٹیکسٹائلزکی صنعت ، ملک میں لگ بھگ چارکروڑ 50لاکھ کو براہ راست فراہم کرتی ہے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -3772


(Release ID: 1914144) Visitor Counter : 146


Read this release in: English