تعاون کی وزارت
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں امداد باہمی کی وزارت کو آپریٹوشعبے اور اس سے وابستہ لوگوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لئے پُر عز م ہیں
اس سمت میں امداد باہمی کی وزارت نے کوآپریٹو تعلیم اور تربیت کے لئے عمدگی کے مرکز کے طورپر ویکنٹھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آ ف کوآپریٹو مینجمنٹ (وی اے ایم آئی این آئی سی او ایم ) کے قیام کے لئے 30 کروڑروپے کی یک وقتی امدادی رقم کی منظوری دی اوراسے جاری کیا
یہ گرانٹ طلباء اور تربیت یافتہ افراد کے لئے لازمی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں استعمال کی جائے گی
Posted On:
05 APR 2023 7:42PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں امداد باہمی کی وزارت کو آپریٹوشعبے اور اس سے وابستہ لوگوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لئے پُر عز م ہیں۔ اس کے علاوہ داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قابل قیادت اور رہنمائی میں امداد باہمی کی وزارت کی طرف سے کوآپریٹو تعلیم اور تربیت کے لئے عمدگی کے مرکز کے طورپر ویکنٹھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹو مینجمنٹ (وی اے ایم آئی این آئی سی او ایم ) کے قیام کی خاطر30 کروڑروپے کی یک وقتی امدادی رقم کی منظوری دی گئی اوراسے جاری کیاگیا۔یہ گرانٹ طلبا اور تربیت یافتہ افراد کے لئے نئے ہاسٹل اور کیفیٹیر یا کی تعمیر کے لئے استعما ل کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق بین الاقوامی تربیت کاروں کے لئے معاون تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی درجے کے ہاسٹل ، ٹریننگ روم کی تعمیر اور مینجمنٹ ایجوکیشن بلڈنگ میں لفٹ کی تنصیب کی جائے گی تاکہ ضروری بنیادی ڈھانچے کی تیاری کی جاسکے۔
ویکنٹھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آ ف کوآپریٹو مینجمنٹ (وی اے ایم آئی این آئی سی او ایم ) پُنے ، مہاراشٹر
وی اے ایم آئی این آئی سی او ایم کو سال 1967 میں قائم کیا گیا تھا، جو کوآپریٹو تربیت کے لئے قومی کونسل کی ماتحتی میں کوآپریٹو مینجمنٹ ٹریننگ ، تحقیق اور کنسلٹینسی کام کاج کے لئے ایک اعلیٰ ترین مرکز ہے، جسے امداد باہمی کی وزارت ،حکومت ہند کی جانب سے فروغ دیا جارہا ہے۔یہ ادارہ صدور ، مینجنگ ڈائریکٹر ز / چیف ایگزیکٹو آفیسرز ، ریاست اور قومی کوآپریٹو فیڈریشن کے ڈائریکٹر ز کے بورڈ کے ممبران اور ریاست اور مرکزی حکومت کے اعلیٰ سطحی افسران کے لئے معاون تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ ادارہ سارک ممالک ، ایتھوپیا ، ماریشس اور دیگر ممالک کے کوآپریٹو شعبے کے افسرا ن کے لئے بھی تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتا ہے۔
مذکورہ معاون تربیتی پروگرام کے علاوہ وی اے ایم آئی این آئی سی او ایم کوآپریٹو بزنس مینجمنٹ میں پی جی ڈپلومہ (بی جی ڈی سی بی ایم )میں پی جی ڈپلومہ ، زرعی کاروبار کے بندوبست میں پی جی ڈپلومہ (پی جی ڈی ایم –اے بی ایم ) اور کمپیوٹر آپریشنز مینجمنٹ میں ڈپلومہ ( ڈی ایم سی او ) جیسے طویل مدتی ڈپلومہ کورسز کرانے کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔
منظور شدہ امدادی رقم وی اے ایم آئی این آئی سی او ایم میں قومی اور بین اقوامی سطح کی تعلیم اور تربیتی پروگرام کے انعقاد کے علاوہ سمینار کے شرکاء اور طلباء کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔اس کے علاوہ وی اے ایم آئی این آئی سی او ایم کوآٖپریٹو شعبے میں زیادہ سے زیادہ اہلکاروں کو تربیت فراہم کرکے کوآٖپریٹو تحریک مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-3775
(Release ID: 1914142)
Visitor Counter : 127