شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
متواتر لیبر فورس سروے (PLFS)
Posted On:
05 APR 2023 3:31PM by PIB Delhi
نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، 2017 سے متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کر رہی ہے۔ 31مارچ 2023 تک، این ایس ایس او کی طرف سے پی ایل ایف ایس کی پانچ سالانہ رپورٹیں اور 17 سہ ماہی بلیٹن شائع کیے گئے ہیں۔ پی ایل ایف ایس 2021-22 کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ اور سہ ماہی اکتوبر - دسمبر، 2022 کے لیے پی ایل ایف ایس کا تازہ ترین سہ ماہی بلیٹن 24 فروری 2023کو جاری کیا گیا۔ حالیہ برسوں میں، وزارت نے سروے کے عمل میں تکنیکی مداخلت کی ہے جس کی وجہ سے تازہ ترین پی ایل ایف ایس سہ ماہی بلیٹنز سہ ماہی کے اختتام سے دو ماہ کے اندر جاری کیے گئے تھے۔
پی ایل ایف ایس سے، روزگار اور بے روزگاری کے مختلف اشاریوں کے تخمینے (جیسے کامگار آبادی تناسب، لیبر فورس کی شرکت کی شرح، بے روزگاری کی شرح) مختلف سطحوں جیسے کہ سیکٹر (دیہی/شہری)، عمر، تعلیم، جنس وغیرہ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سروے سے، افرادی قوت کے ساختی پہلوؤں جیسے کہ ملازمت میں حیثیت، صنعتی تقسیم اور کارکنوں کی پیشہ وارانہ تقسیم کے اشارے بھی اخذ کیے گئے ہیں۔
یہ جانکاری اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ .
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3747
(Release ID: 1914108)
Visitor Counter : 136