اسٹیل کی وزارت
سکریپڈ اسٹیل کی درآمد
Posted On:
05 APR 2023 3:25PM by PIB Delhi
گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک کی اسکریپڈ اسٹیل کی درآمد کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں: -
سال
|
درآمد (ایم ٹی میں)
|
2019-20
|
6.566
|
2020-21
|
5.571
|
2021-22
|
4.845
|
ماخذ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی (جے پی سی)
|
اسٹیل ایک ڈی ریگولیٹڈ شعبہ ہے اور حکومت کا کردار ملک میں اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں سہولت کار کا ہے۔
اسی کے مطابق، حکومت ہند نے نیشنل اسٹیل پالیسی، 2017 کو متعارف کیا جس نے 2030-31 تک ہندوستانی اسٹیل کی صنعت کے لیے طلب اور رسد دونوں اطراف میں طویل مدتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک وسیع روڈ میپ ترتیب دیا۔ پالیسی 2030-31 تک 255 ایم ٹی کی خام سٹیل کی کل پیداوار اور 230 ایم ٹی کی کل تیار سٹیل کی مانگ کا تصور کرتی ہے۔
اسٹیل کی وزارت نے 7 نومبر 2019 کو اسٹیل اسکریپ کی ری سائیکلنگ پالیسی کو متعارف کیا۔ یہ پالیسی مختلف ذرائع اور مختلف قسم کی مصنوعات سے پیدا ہونے والے فیرس اسکریپ کی سائنسی پروسیسنگ اور ری سائیکلنگ کے لیے ہندوستان میں دھاتی اسکریپنگ مراکز کے قیام کو سہولت اور فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے ۔ پالیسی ختم کرنے کے مرکز اور اسکریپ پروسیسنگ سینٹر کے قیام کے لیے جمع کرنے والوں کے کردار اور حکومت، صنعت کار اور مالک کی ذمہ داریوں سے متعلق معیاری رہنما خطوط فراہم کرتی ہے ۔ اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کے مطابق، حکومت کا کردار ایک سہولت کار کا ہے کہ وہ ملک میں اسکریپ مراکز قائم کرنے میں کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول تیار کرے۔ تاجروں کی جانب سے اسکریپ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ تجارتی تحفظات پر مبنی ہے۔
یہ معلومات ا سٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3745
(Release ID: 1914062)
Visitor Counter : 93