سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
این ایس ایف ڈی سی کے ذریعے مالی امداد یافتہ استفادہ کنندگان
प्रविष्टि तिथि:
05 APR 2023 4:56PM by PIB Delhi
نیشنل شیڈیولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) نے اپنی کریڈٹ پر مبنی اسکیموں کے تحت 3.00 لاکھ روپے تک کی سالانہ خاندانی آمدنی والے درج فہرست ذاتوں کے افراد کو زراعت اور اس سے منسلک، چھوٹی صنعتوں اور خدمات بشمول ٹرانسپورٹ سیکٹر کے تحت مختلف اقتصادی سرگرمیوں کے لیے قرض فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ این ایس ایف ڈی سی اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے حصول کے لیے قرض بھی فراہم کرتا ہے۔ این ایس ایف ڈی سی نے اپنے آغاز سے یعنی فروری 1989 سے 28.02.2023 تک 14.85 لاکھ استفادہ کنندگان (کریڈٹ پر مبنی اسکیموں) کے مابین 7,339.84 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں، جن کا تعلق شیڈولڈ کاسٹ سے ہے۔
نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) اپنی اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسیوں (ایس سی اے) / چینلائزنگ ایجنسیوں (سی اے) کے ذریعے 3 لاکھ روپے تک کی سالانہ خاندانی آمدنی والے درج فہرست ذات کے ہدف والے گروپ کے لیے رعایتی شرح سود پر کریڈٹ پر مبنی اسکیمیں مغربی بنگال سمیت ہندوستان کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (پی اے این انڈیا) میں نافذ کررہا ہے اور مغربی بنگال میں 28.02.2023 تک 3,83,179 مستفیدین کے مابین 516.44 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.3762
05.04.2023
(रिलीज़ आईडी: 1914049)
आगंतुक पटल : 124
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English