بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے سی- فلیکس کے ایس بی پی کے ذریعے سی-فلیکس انڈیا اینٹیٹیز کے حصول کے لیے شیئر کی ادلا بدلی کو منظوری دی، جس کے لیے سی- فلیکس کو ایس بی پی میں شیئر ہولڈنگ جاری کی جائے گی
Posted On:
03 APR 2023 7:44PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سی- فلیکس کے ایس بی پی کے ذریعے سی- فلیکس انڈیا اینٹٹیز کے حصول کے لیے شیئر کی ادلا بدلی کومنظوری دی ہے، جس کے لیے سی- فلیکس کو ایس بی پی میں مخصوص شیئر ہولڈنگ جاری کی جائے گی۔
مجوزہ مجموعہ درج ذیل سے متعلق ہے:
ایس بی پیکیجنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے پاریکھ پیکیجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (پاریکھ پیکیجنگ) میں کانسٹینٹیا فلیکسیبلز سیلز بی وی (سی-فلیکس / سیلر) کی پوری شیئر ہولڈنگ کا حصول؛ کریٹیو پولی پیک پرائیویٹ لمیٹڈ (کریٹیو پولی پیک)؛ اپرنا پیپر پروسیسنگ انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ (اپرنا پیپر)؛ وبگیور پرنٹنگ اینڈپیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (وبگیور); اور (پاریکھ فلیکسیبلز پرائیویٹ لمیٹیڈ (پاریکھ فلیکسیبلز) کا حصول۔
پاریکھ پیکیجنگ، کرییٹو پولی پیک، اپرنا پیپر، وِبگیور اور پاریکھ فلیکسیبلز میں سے ہر ایک ’ٹارگٹ‘ کمپنی ہے اور ساتھ میں انہیں ’ہدف‘ یا ’سی-فلیکس انڈیا اینٹٹیز‘ کہا جاتا ہے۔
مجوزہ لین دین کے لیے غور کے طور پرسی- فلیکس کے ذریعے ایس بی پی میں کچھ شیئر ہولڈنگ کا حصول۔
ایس بی پی پیکجنگز پرائیویٹ لمیٹڈ لچکدار پیکیجنگ مواد کی تیاری کا کام کرتی ہے۔ ایس بی پی پی آئی اپارچونیٹیز فنڈ 1 اسکیم 2(’’پی آئی او ایف اسکیم2‘‘) کی ایک پورٹ فولیو اکائی ہے، جو کہ پریم جی انویسٹ گروپ کی ملکیت اور کنٹرول شدہ فنڈ ہے۔
سی-فلیکس گروپ لچکدار پیکیجنگ مواد کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ سی-فلیکس بالآخر وینڈل ایس ای (’’وینڈل‘‘) کی ملکیت اور کنٹرول میں ہے۔ ہندوستان میں، سی-فلیکس کی موجودگی صرف سی-فلیکس انڈیا اداروں کے ذریعے ہے۔ وینڈل سرمایہ کاری کے محکموں کے حصول اور انتظام میں مصروف ہے۔
ہر ایک ہدف شدہ کمپنی لچکدار پیکیجنگ مواد کی تیاری میں مصروف ہے اور نمایاں طور پر ان صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہے ،جو خوراک اور غیر خوراکی مصنوعات کے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
************
ش ح ۔ ق ت۔ ت ع
U. No.3741
(Release ID: 1913819)
Visitor Counter : 117