شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
دیہی اور شہری علاقوں میں فی کس آمدنی
Posted On:
03 APR 2023 4:56PM by PIB Delhi
اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے علاوہ منصوبہ بندی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت مجموعی گھریلو پیدا وار (جی ڈی پی) کے سلسلے کے بنیادی سال میں ہی فی کس نیٹ ویلیو ایڈڈ (این وی اے) کے اعتبار سے دیہی اور شہری علاقوں میں آمدنی کے تخمینہ اکٹھا کرتی ہے ، جو فی الحال سال 12-2011 کا ہے۔ دیہی اور شہری علاقے کے لئے نیٹ ویلیو ایڈڈ (این وی اے) سال 12-2011 میں بالترتیب 40925 روپے اور 98435 روپے تھا۔
حکومت ملک میں مردوں اور خواتین ، ایس سیز اور ایس ٹیز میں اوسط فی کس آمدنی کے تخمینے اکٹھا نہیں کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کا بنیادی پالیسی مقصد آبادی کے تمام زمروں کی ترقی ہے۔ اس کی سب کی شمولیت والی ترقی پر توجہ ، سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تئیں عزم میں جھلکتی ہے۔ تاکہ غربت اور عدم مساوات کم کی جاسکے، سماجی سلامتی فراہم کی جاسکے اور آمدنی بڑھائی جاسکے اور ذریعہ معاش کے متبادل فراہم کئے جاسکیں۔ اس کے علاوہ ملک میں آبادی کے کمزور ترین طبقوں کی طرز زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔
اس سلسلے میں حکومت بہت سے نشان بند پروگرام نافذ کر رہی ہے، جن میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، مہا تما گاندھی نیشنل دیہی روز گارنٹی قانون ( ایم جی نریگا) ، دین دیال اپادھیائے یو جنا - نیشنل دیہی روزی روٹی مشن ( ڈی اے وائی - این آر ایل ایم) ، نیشنل سوشل اسسٹنٹس پروگرام (این ایس اے پی)، پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی جے ڈی وائی) ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ( ڈی ڈی یو – جی کے وائی) پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس ڈی وائی) ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ، اٹل پنشن یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا ، اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم ، اقلیتی اور دیگر کمزور ترین گروپوں کی ترقی کے لئے سرپرست پرو گرام، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا، پی ایم - کسان کے تحت فنڈ کی منتقلی، پی ایم فصل بیمہ یوجنا، کلیم پیمنٹ ، کھادوں کی سبسڈیز ، ڈیری کوآپریٹو کے لئے سود میں رعایت اور فارم گیٹ بنیادی ڈھانچے کے لئے زرعی بنیادی ڈھانچے کا فنڈ وغیرہ شامل ہیں۔
حکومت نے 2018 سے آرزو مند اضلاع پروگرام (اے ڈی پی) بھی نافذ کیا ہے، جس کا مقصد 6 شعبوں،(1) صحت اور تغذیہ ، (2) تعلیم ، (3) زراعت اور آبی وسائل ، (4) مالی شمولیت ، (5) ہنر مندی کا فروغ اور (6) اصل بنیادی ڈھانچے میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نشان زد اضلاع کی جامع ترقی ہے۔ اس پہل کومزید مستحکم کرنےکی غرض سے حکومت نے حال ہی میں آرزو مند بلاکس پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس میں صحت ، تغذیہ ، تعلیم، زراعت، آبی وسائل ، مالی شمولیت ، ہنرمندی کا فروغ اور اصل بنیادی ڈھانچے جیسے کثیر مقصدی شعبوں میں حکومت کی لازمی خدمات پر سو فیصد عمل درآمدکے لئے 500 بلاکوں کااحاطہ کیا گیا ہے۔
رواں قیمتوں پر 15-2014 اور 23-2022 کے لئے آل انڈیا سالانہ فی کس نیٹ قومی آمدنی بالترتیب 86647 روپے اور 172000 روپے ہے۔ اس سلسلے میں اس حصولیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
**********
ش ح۔ ح ا ۔ ق ر
U. No.3733
(Release ID: 1913811)
Visitor Counter : 205