وزارت دفاع

مانک شاہ سینٹر میں  ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں  ہندوستان  کے کردار پر  تیسر اجنرل کے سندر  جی  میموریل لیکچر  3  اپریل 2023  کو منعقدکیا گیا

Posted On: 03 APR 2023 6:13PM by PIB Delhi

مانک شاہ سینٹر میں  ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں  ہندوستان  کے کردار پر  تیسر اجنرل کے سندر  جی  میموریل لیکچر  3  اپریل 2023  کو منعقدکیا گیا۔  یہ لیکچر میکنائزڈ  انفینٹری سینٹر  اینڈ اسکول(ایم آئی سی اینڈ  ایس)  اور  سینٹر  فار لینڈ  وارفیئر  اسٹیڈیز (ایل ایل اے ڈبلیو ایس) کی نگرانی میں  ہندوستان  کے ایک سب سے  فوجی مفکر کی یاد میں منعقد کیا گیا  تھا۔ اس پروگرام  میں   تینوں افواج کے موجودہ اور  ریٹائرڈ  افسروں  نے شرکت کی ، ساتھ ہی ساتھ  اس میں  علمی طبقے اور  مختلف  سوچ  کے افرا د  نے بھی شرکت کی۔ لیکچر میں  ڈائنمک اور مثالی  جنرل کے  سندرجی کو یاد کیا گیا ، جو  مسلح افواج کے تیرہویں  سربراہ  رہ چکےہیں ، جنہیں عام طور پر میکنائزڈ  انفینٹری ریجیمنٹ کا  بانی کہا جاتا ہے۔

اپنے  اہم خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل  سچیندرکمار ، جو  آرمی اسٹاف  کے نائب  سربراہ ہیں،  نے کہا کہ ملک نے مختلف  مواقع   خصوصا  عالمی وبا کے دوران  ذمہ دارانہ کردار  ادا کرکے  ایک  ابھرتیے  ہوئے لیڈر  کی حیثیت سے  اپنی  عالمی  ساکھ برقرار رکھا ہے اور  ہندوستانی فوج  ہمیشہ ملک کی  توقعات  پر پوری اتری ہے اور وہ پوری طرح عہد بستہ  ہونےکے ساتھ ساتھ جہاں بھی ممکن ہو ملک کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔تقریب   میں جن مقررین نے  شرکت کی،  ان میں ہندوستان  کے  سابق  خارجہ سکریٹری ،  سفیر شیام  سرن  اور  ریٹائرڈلیفیننٹ جنرل راج   شکا،  یو پی ایس سی کے ممبر  اور سابق فوجی کمانڈر بھی  شامل تھے،    جنہوں نے  ابھرتے  ہوئے عالمی نظام کو  ایک  شکل دینے   میں ہندو ستان کے رول  پر  اظہار  خیال کیا   اور ملک کے سکیورٹی  چیلنجز پر بھی  گفتگو  کی۔ معلوماتی مذاکرات کے بعد  سوال وجواب کا ایک سیشن ہوا، جس میں  سامعین  نے دونوں  عصری موضوعات   پر مقررین  کے ساتھ  بات چیت کی۔

defence

**********

ش ح۔ ح ا ۔ ق ر

U. No.3715



(Release ID: 1913755) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi