کامرس اور صنعت کی وزارتہ

لاجسٹک ہندوستان کی پالیسی کا مرکز بن گیا ہے: جناب پیوش گوئل


پی ایم مودی کی قیادت نے اختراعی خیالات کے ذریعے خدمات کی ایکسپریس ڈیلیوری کو بدل دیا ہے:جناب گوئل

لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے پیمانہ، کارکردگی اور تعمیراتی بلاکس کا استعمال کیا جائے گا:جناب گوئل

اعتماد، شفافیت اور ہنر، عالمی تجارت میں آگےبڑھنے میں ہماری مدد کرے گا:جناب گوئل

Posted On: 04 APR 2023 3:36PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، صارفین کےامور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ لاجسٹکس ایک ترقی یافتہ ملک اور بین الاقوامی تجارت میں رہنما بننے کے سفر میں، ہندوستان کی پالیسی سازی کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اختراعی خیالات کے ذریعے خدمات کی ایکسپریس ڈیلیوری میں تبدیلی آئی ہے۔

نئی دہلی میں ایکسپریس ڈیلیوری سروسز پر رپورٹ کی آئی سی آر آئی ای آر ریلیز کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران، وزیر موصوف نے اقتصادی تعلقات سےمتعلق ہندوستانی کونسل(آئی سی آر آئی ای آر) کی ایک رپورٹ کے لیے تعریف کی جس کا مقصد صنعت اور حکومت کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مجموعی لاجسٹک نظام کو بہتر بنانا ہے۔ . انہوں نے کہا کہ آئی سی آر آئی ای آر حکومت اور صنعت کے درمیان ایک پل کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے صنعتی ماہرین کے ساتھ مل کر روڈ میپ پر کام کرنا چاہیے تاکہ رپورٹ کی سفارشات کو نتیجہ خیز عمل میں لایا جا سکے۔

وزیر موصوف نے واضح کیا کہ انوینٹری کے ڈھیروں، خام مال کی زیادہ لاگت، مال برداری کے مسائل، اور کووڈ-19 وبا کے اثرات جیسے چیلنجوں کے باوجود، گزشتہ دو سالوں میں مجموعی برآمدات میں اضافہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چیزوں کو پرانے نقطہ نظر سے دیکھنے اور تاریخ کے تذبذب میں رہنے کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کوششوں کا نتیجہ ہے کہ 23-2022 میں ہندوستان سے مجموعی برآمدات تقریباً 765 ارب امریکی ڈالر مالیت کے ہونے کی توقع ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کی توجہ، ملک کے ہر کونے میں 4جی اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے ساتھ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو، پورے ملک میں توسیع دینےپر مرکوز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی نے ہندوستان کو گھر سے کام کی سہولت فراہم کرتے ہوئے کووڈ کی مدت کے دوران، وقت پر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 سالوں میں بنائے گئے ایک وسیع ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے، خدمات کی اس ایکسپریس ڈیلیوری کو سامان کی بروقت ترسیل کے لیے، لاجسٹک سیکٹر میں نقل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس ڈیلیوری خدمات کو ہندوستان کے وسیع امکانات کے ساتھ ابھی تک پورا نہیں کیا جا سکاہے۔ وزیر موصوف نے نوٹ کیا کہ لاجسٹکس میں لاگت کو کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے پیمانے، کارکردگی اور تعمیراتی بلاکس کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سمت میں پی ایم گتی شکتی کے ذریعے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے پراجیکٹس، یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم اور وقف فریٹ کوریڈورز کی جامع اور تیز منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب وزیر اعظم نے کہا کہ جی20 چوٹی کانفرنس میں ہندوستان دنیا کے لئے قابل اعتماد شراکت دار ہوسکتا ہے، تو یہ پیغام گیا کہ ہندوستان اپنے شفاف اور اصول پر مبنی ماحولیاتی نظام اور اپنے انتہائی باصلاحیت اور پرعزم انسانی وسائل کے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اعتماد، شفافیت اور ہنر ہماری تجارت میں ہماری مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے وزیر اعظم کا ویژن بڑا اور جرات مندانہ ہے، اور پوری دنیا امید اور اعتماد کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ یہ ملک ڈیلیور کر سکتا ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ شعبے میں نوجوانوں کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کی تعریف کی اور انہیں بڑا سوچنے اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کے اختراعی خیالات، جن میں کووڈ-19 وبا کے دوران ریل گاڑیوں کے ذریعے مائع طبی آکسیجن اور ہوائی نقل و حمل کے ذریعے خالی کنٹینرز شامل ہیں، کی وجہ سے ترسیل کے وقت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور متعدد جانیں بچیں۔ انہوں نے ہندوستان کی کامیابی کا تعین کرنے میں رفتار کی اہمیت پر زور دیا اور ملک کے لئے اتحاد کے جذبے میں نئے خیالات اور کام کرنے کے طریقوں پر زور دیا۔

*****

U.No.3698

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1913714) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil