وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں انڈیجنائزیشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 APR 2023 4:15PM by PIB Delhi

گزشتہ چند سالوں میں حکومت کی طرف سے کئی پالیسی اقدامات اور اصلاحات کی گئی ہیں تاکہ دفاعی سازوسامان کے سودیشی ڈیزائن، ترقی اور تیاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے، اوراس طرح ملک میں دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکے۔ ان اقدامات میں، دوسری باتوں کے ساتھ، دفاعی خرید کا طریقہ کار (ڈی اے پی)- 2020 کے تحت گھریلو ذرائع سے سرمایہ جاتی اشیاء کی خریداری کو ترجیح دینا شامل ہے۔ سروسز کی کل 411 آئٹمز کی چار ’پوزیٹیو انڈیجنائزیشن لسٹ‘ اور ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یو) کی کل 3,738 اشیاء میں سے تین ’پوزیٹیو انڈیجنائزیشن لسٹ‘ کا نوٹیفکیشن، جس کے لیے ان کے مقابل درج شدہ  ٹائم لائن سے آگے کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ ; طویل مدتی جواز کے ساتھ صنعتی لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانا؛ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی پالیسی کو آزادانہ بنانا جو خودکار راستے کے تحت 74 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دیتا ہے۔ طریقہ کار کو آسان بنانا؛ مشن ڈیف اسپیس کا آغاز؛ اسٹارٹ اپس اور مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) پر مشتمل ڈیفنس ایکسیلنس (آئی ڈی ای ایکس) اسکیم کے لیے اختراعات کا آغاز؛ پبلک پروکیورمنٹ (میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر 2017 کا نفاذ؛ ایم ایس ایم ایز سمیت  ہندوستانی صنعتوں کے ذریعہ دیسی بنانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سریجن نام کے ایک انڈیجنائزیشن پورٹل کا آغاز؛ سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر زور کے ساتھ آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات اور  اعلیٰ ملٹی پلائر تفویض کر کےدفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی) ،دو دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام، اتر پردیش اور تمل ناڈو میں ایک ایک ؛ دفاعی تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) کو صنعت،ا سٹارٹ اپس اور اکیڈمی کے لیے 25 فیصد دفاعی آر اینڈ ڈی بجٹ کے ساتھ کھولنا؛ ملکی ذرائع سے خریداری وغیرہ کے لیے فوجی جدید کاری کے دفاعی بجٹ کے ایلوکیشن میں بتدریج اضافہ شامل ہیں۔

ڈی پی ایس یو خواتین کو ملازمت میں مساوی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ خواتین کی افرادی قوت کے لیے مختلف رہنما خطوط جاری کیے گئے اور کام کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ان پر عمل کیا گیا۔ خواتین ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ڈی پی ایس یو میں جدید کریچ سینٹرز، تفریحی کمرے اور میڈیکل رومز قائم کیے گئے ہیں۔

ہندوستانی فوج خواتین کو ان کی شمولیت کے لیے قابل عمل پالیسیاں اپنا کر فورس میں شامل ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ حالیہ اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

i. خواتین سرونگ پرسنل کو مستقل کمیشن (پی سی) کی منظوری۔

ii.مسلح افواج نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں خواتین امیدواروں کے لیے داخلہ کھول دیا ہے۔

iii. ہندوستانی فوج نے سال 2021 سے کور آف آرمی ایوی ایشن میں خواتین افسران کے لیے پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دینے کے راستے بھی کھولے ہیں۔

iv.  ہندوستانی فوج میں ملٹری پولیس کی کور میں دیگر رینک کے طور پر خواتین کے اندراج کا نظم 2019 میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ہندوستانی بحریہ میں خواتین کے لیے درج ذیل راستے دستیاب ہیں۔

i. ہندوستانی بحریہ میں شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) خواتین افسران ،مستقل کمیشن کی منظوری کے لیے غور کئے جا نے کی اہل ہیں۔

ii. خواتین افسران کو جنگی جہازوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔

iii. خواتین نیول ایئر آپریشنز (این اے او) افسران کوشپ بورن  ہیلی کاپٹر زکے لیے ماہر این اے او آفیسرز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

iv. خواتین افسران ریموٹلی پائلٹد  ایئرکرافٹ (آر پی اے) اسٹریم میں شامل ہو سکتی ہیں۔

v. خواتین امیدواروں کے این ڈی اے میں داخلے کی 2022 سے اجازت دی گئی ہے جس میں خواتین افسروں کو پی سی افسر کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ میں خواتین کے لیے درج ذیل راستے دستیاب ہیں۔

i. ہندوستانی فضائیہ کی تمام شاخوں اور اسٹریمز میں خواتین افسران کو شامل کیا جاتا ہے۔ آئی اے ایف میں صنفی غیر جانبدارانہ نقطہ نظر آئی اے ایف کی خواتین افسروں کو بغیر کسی پابندی کے تمام جنگی کرداروں میں ملازمت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

ii. جولائی، 2017 کے بعد سے پرواز کرنے والے ایس ایس سی (خواتین) کے لیے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے خصوصی داخلہ کے ذریعے ایک اوپننگ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

iii. فائٹر اسٹریم میں خواتین ایس ایس سی افسران کو شامل کرنے کی اسکیم 2015 میں شروع ہوئی تھی، اس پر نظر ثانی کر کے اسے مستقل کر دیا گیا ہے۔

آئی وی، آئی اے ایف نے این ڈی اے کے ذریعے جون، 2022 میں شروع ہونے والے کورس (ٹیک اور نان ٹیک) کے لیے مستقل کمیشن افسران کے طور پر شامل ہونے والی خواتین کے لیے شمولیت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

v. خواتین مختلف طویل مدتی سروس کورسز، مختصر/متبادل دورے اور بیرون ملک ڈیپوٹیشن میں انتخاب کے لیے بھی اہل ہیں۔

ڈیئر ٹو ڈریم (ڈی ٹو ڈی) مقابلہ کے تین ورژن آج تک کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جا چکے ہیں۔ آج تک، کل 34 اسٹارٹ اپس کو کامیاب کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور انہیں 2.40 کروڑ روپے بطور انعامی رقم دی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت ڈی ٹو ڈی مقابلوں کے کل آٹھ اسٹارٹ اپ جیتنے والوں کی مدد کی گئی ہے۔ حال ہی میں، 20 اکتوبر 2022 کو گاندھی نگر، گجرات میں ڈیف ایکسپو 2022 کے دوران 10 چیلنج ایریاز کے مقابل درخواستوں کو مدعو کرنے والے ڈیئر ٹو ڈریم 4.0 ایڈیشن کو بھی لانچ کیا گیا۔

یہ جانکاری دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب سنتوش کمار گنگوار کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3677


(ریلیز آئی ڈی: 1913451) وزیٹر کاؤنٹر : 131
یہ ریلیز پڑھیں: English