وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

’6.30 فیصد جی ایس  2023‘ کی ادائیگی

Posted On: 03 APR 2023 5:14PM by PIB Delhi

’6.30 فیصد  جی ایس 2023‘  کا بقایا جات  6 اپریل 2023 (7، 8 اور 9 اپریل، 2023 کو تعطیلات ہیں) کے برابر قابل ادائیگی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نیگو شی ایبل انسٹرومینٹس اینٹ 1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کئے جانے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ گزشتہ کام کے دن  کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق میچورٹی کی ادائیگی، سبسڈیری جنرل لیجر یا کوئنسٹی کوینٹ  سبسڈیری جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو ادائیگی ، ایک پے آرڈر کے ذریعے  اس کے بینک کھاتے  کی متعلقہ معلومات شامل کرتے ہوئے کی جائے گی یا الیکٹرانک ذرائع  سے رقوم کی وصولی کی سہولت رکھنے والے کسی کسی بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائے گی ۔ سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا  ایسی سرکاری سیکیورٹیز کے اس کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔

تاہم، الیکٹرانک  ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ/مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز، سرکاری قرض کے دفاتر، ٹریژریز/ سب ٹریژریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے اینفیسڈ/رجسٹرڈ ہیں)  میں ادائیگی کے لئے باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ سیکیورٹیز کو جمع کرا سکتے ہیں۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3682


(Release ID: 1913428) Visitor Counter : 122


Read this release in: Hindi , English