وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دیسی دفاعی پیداوار

Posted On: 03 APR 2023 4:08PM by PIB Delhi

آتم نربھرتاپر توجہ مرکوز کرنے اور خود انحصاری کے حصول کے لیے کی گئی کوششوں کے ساتھ، گزشتہ تین سالوں میں دفاعی پیداوار کی قدر میں اضافہ ہوا ہے:

مالی سال

دفاعی پیداوار کی قدر

2019-2020

79,071

2020-2021

84,643

2021-2022

94,845

(روپے کروڑوں میں)

مزید یہ کہ گزشتہ چند سالوں میں مسلسل کوششوں سے کئی اہم پروجیکٹس مکمل کئے گئے ہی جن میں 155 ایم ایم آرٹلری گن سسٹم 'دھنوش'، ایڈوانسڈ ٹووڈ آرٹلری گنز (اے ٹی اے جیز)، ہلکے جنگی طیارہ ’تیجس‘، سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم ’آکاش‘، ’مین بیٹل ٹینک‘ ارجن، ٹی90- ٹینک، ٹی - 72ٹینک، بکتر بند پرسنل کیریئر’بی ایم پی-II/IIکے‘۔ ایس یو-30 ایم کےآئی، چیتا ہیلی کاپٹر، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر، ڈورنئیر ڈو- 228، ہائی موبلٹی ٹرک، آئی این ایس کلوری، آئی این ایس کھنڈیری , آئی این ایس چنئی، اینٹی سب میرین وارفیئر کارویٹ (اے ایس ڈبلیو سی)، ارجن آرمرڈ ریپیئر اینڈ ریکوری وہیکل، پل بچھانے والا ٹینک، 155ایم ایم گولہ بارود کے لیے بائی ماڈیولر چارج سسٹم (بی ایم سی ایس)، میڈیم بلٹ پروف وہیکل (ایم بی پی وی)، ویپن لوکیشن ریڈار (ڈبلیو ایل آر) ، انٹیگریٹڈ ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم (آئی اے سی سی ایس)، سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز(ایس ڈی آر)، بغیر پائلٹ ٹارگٹ ایئر کرافٹ کے لیے لکشیہ پیراشوٹ، بیٹل ٹینک کے لیے اوپٹو الیکٹرانک سائٹس، واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک کرافٹ، انشور پیٹرول ویسل، آف شور پیٹرول ویسل، فاسٹ انٹرسیپٹر، بوسٹر ملک میں لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی، 25 ٹی ٹگس وغیرہ تیار کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات دفاع کےوزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب تھامس چازیکادن کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No. 3673

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1913418) Visitor Counter : 105


Read this release in: English