وزارت دفاع
دفاعی صنعتی کوریڈور
Posted On:
03 APR 2023 4:17PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب وشنو دت شرما اور جناب نما ناگیشور راؤ کوایک تحریری جواب میں بتایا کہ دفاعی صنعت کا شعبہ مئی 2001 میں ہندوستانی نجی شعبے کی شرکت کے لیے 100فیصد تک کھول دیا گیا تھا۔ دفاعی شعبے کو نجی کمپنیوں کے لیے کھولے جانے کے بعد سے اب تک دفاعی شعبے میں کام کرنے والی 369 کمپنیوں کو کل 606 صنعتی لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو پروڈکشن کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے پچھلے کچھ برسوں میں کئی پالیسی اقدامات کیے ہیں اور ملک میں دفاعی سازوسامان کو مقامی طور پر ڈیزائن، ڈیولپ کرنے اور تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات کی ہیں۔ ان اقدامات میں، دوسری باتوں کے ساتھ، دفاعی حصول کے طریقہ کار (ڈی اے پی)- 2020 کے تحت گھریلو ذرائع سے کیپٹل اشیاء کی خریداری کو ترجیح دینا؛ خدمات کی کل 411 آئٹمز کی چار 'مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ' اور ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یوز) کی کل 3,738 اشیاء کی تین 'مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ' کا نوٹیفکیشن، جس کے لیے ان کے سامنے درج مدت کے بعد درآمد پر پابندی ہوگی؛ طویل تر مدت کی ویلڈیٹی کے ساتھ صنعتی لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانا؛ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی پالیسی کو لبرل بنانا، جس میں خودکار راستے کے تحت 74فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی؛ ساز وسامان تیار کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانا؛ مشن ڈیف اسپیس کا آغاز؛ اسٹارٹ اپس اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز)کی شمولیت کے ساتھ ڈیفنس ایکسیلنس (آئیڈیکس) کے لیے اختراعات کی اسکیم کا آغاز؛ پبلک پروکیورمنٹ (میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر 2017 کا نفاذ؛ ہندوستانی صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ ملک میں سازوسامان تیار کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سریجن نام کے ایک انڈیجنائزیشن پورٹل کا آغاز؛ سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر زور کے ساتھ آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے زیادہ ملٹی پلائرز تفویض کرکے ٹیکنالوجی کی منتقلی؛ اور دو دفاعی صنعتی راکوریڈورز کا قیام، ایک اتر پردیش میں اور ایک تمل ناڈو میں؛ 25 فی صد دفاعی تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) بجٹ کے ساتھ دفاعی آر اینڈ ڈی کو صنعت، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کے لیے کھولنا؛ ملکی ذرائع سے خریداری وغیرہ کے لیے فوجی جدید کاری کے دفاعی بجٹ کی مختص رقم میں بتدریج اضافہ شامل ہے ۔
حکومت ہند نے ملک میں دو دفاعی صنعتی کوریڈور (ڈی آئی سیز) قائم کیے ہیں، ایک ریاست اتر پردیش میں اور دوسرا تمل ناڈو میں۔ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور (یو پی ڈی آئی سی) میں، چھ (06) نوڈس یعنی آگرہ، علی گڑھ، چترکوٹ، جھانسی، کانپور اور لکھنؤ کی شناخت کی گئی ہے۔ جھانسی اور چترکوٹ نوڈس بندیل کھنڈ کے علاقے میں ہیں۔ کوئی نیا ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 3670
(Release ID: 1913409)
Visitor Counter : 134