شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

پی ایم ڈیوائن کے تحت نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے

Posted On: 03 APR 2023 3:21PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی خطہ کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل (پی ایم - ڈیوائن) کا مرکزی بجٹ 23۔ 2022 میں 1500 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم  مختص کرتے  ہوئے ایک نئی مرکزی شعبے کی اسکیم کے طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ پی ایم - ڈیوائن اسکیم کے لیے کابینہ کی منظوری 12 اکتوبر 2022 کو دی گئی تھی۔ اسکیم میں 100فیصد مرکزی فنڈنگ ہوگی، اور اس کی لاگت23۔ 2022 سے 26۔2025 تک (15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے باقی سال)  کی 4 سال کی مدت کے لیے 6600 کروڑ  روپے ہے۔

پی ایم - ڈیوائن کے مقاصد یہ ہیں: (i) پی ایم گتی شکتی  کی منشا کے مطابق، بنیادی ڈھانچے  کے تال میل کے ساتھ فنڈنگ ؛ (ii) شمال مشرقی خطہ کی محسوس کی گئی  ضروریات کی بنیاد پر سماجی ترقی کے پروجیکٹوں کے لئے مدد؛ (iii) نوجوانوں اور خواتین کے لیے  روزگار پیدا کرنے کی سرگرمیوں کو فعال کرنا،  اور (iv) مختلف شعبوں میں ترقیاتی خلا کو پُر کرنا۔

بجٹ  23۔2022میں اعلان کردہ سات پروجیکٹوں سمیت 1503.44 کروڑ روپے کے گیارہ پروجیکٹس (تفصیلات ضمیمہ-I میں)، مالی سال  23۔2022 میں منظوری کے لیے منتخب کئے گئے۔

پی ایم - ڈیوائن اسکیم کے  پروجیکٹ بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، سماجی ترقی کے پروجیکٹوں، صنعتوں کو مدد فراہم کرانے اور نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کی  سرگرمیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں گے، اس طرح آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

تخمینہ لاگت

(روپے کروڑ میں)

1

ڈاکٹر بی بوروہ کینسر انسٹی ٹیوٹ (بی بی سی آئی)، گوہاٹی میں، شمال مشرقی ہندوستان میں بچوں اور بالغوں کے ہیماٹولیمفائیڈ کینسر کے انتظام کے لیے وقف خدمات کا قیام

129.00

2

نیکر لائیولی ہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ (ملٹی اسٹیٹ): ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کے لیے کیلے کے سیوڈو اسٹیم کے استعمال پر ویلیو چین۔

67.00

3

کسانوں کی صلاحیت  بڑھانے اور سرٹیفیکیشن (ملٹی اسٹیٹ) کی سہولت فراہم کرانے ذریعے بہتر کاشتکاری تکنیک اور ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ کا  استعمال کرتے ہوئے شمال مشرقی ہندوستان میں سائنسی نامیاتی زراعت کو فروغ دینا

45.00

4

میزورم میں ویسٹرن سائڈ میں ایزول بائی پاس کی تعمیر

500.00

5

میزورم میں  بیمبو لنک روڈز کی تعمیر اور اپ گریڈیشن- تیوریل ایئر فیلڈ سے نارتھ چلٹ لانگ (18 کلومیٹر) تک 33.58 کروڑ  روپے کی لاگت سےاور لینگپوئی سے سائفل بیمبو پلانٹیشن (41 کلومیٹر)  تک 66.42 کروڑ روپے کی لاگت سے۔

100.00

6

مغربی سکم میں پیلنگ سے سانگا چولنگ تک پیسنجر روپ وے سسٹم کے لیے گیپ فنڈنگ

64.00

7

جنوبی سکم میں دھاپر سے بھلی ڈنگہ تک پیسنجر روپ وے کے لیے گیپ فنڈنگ

58.00

8

پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، حکومت آسام کے ذریعہ آسام کے کامروپ ضلع میں 20 اسکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر تبدیل کرنا

132.86

9

میگھالیہ حکومت کے شہری امور کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ نیو شیلانگ ٹاؤن شپ میں نئی چار لین سڑک کی تعمیر اور موجودہ دو لین والی سڑک کو سائیکلنگ ٹریکس، یوٹیلیٹی ڈکٹ، فٹ پاتھ وغیرہ کے ساتھ چار لین میں تبدیل کرنا۔

146.79

10

ڈپارٹمنٹ آف انڈر ڈیولپڈ ایریاز (ڈی یو ڈی اے)، حکومت ناگالینڈ کے ذریعہ مشرقی ناگالینڈ کی خصوصی ترقی سے متعلق روزگار کے پروجیکٹ

180.00

11

حکومت تریپورہ کے بجلی کے محکمے کے ذریعہ تریپورہ میں دور دراز کی آبادیوں کے لئے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے سولر مائیکرو گرڈ کا قیام

80.79

 

میزان

1503.44

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3669



(Release ID: 1913316) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Manipuri