اسٹیل کی وزارت
فولاد کی وزارت نے سووچھتاپکھواڑہ منایا
Posted On:
31 MAR 2023 8:09PM by PIB Delhi
فولاد کی وزارت اور اس کے انتظامیہ کنٹرول کے تحت سبھی پی ایس یوز ، یعنی ایس اے آئی ایل ، این ایم ڈی سی ، آرآئی این ایل ، کے آئی اوسی ایل ، ایم اوآئی ایل ، ایم ای سی اواین ، ایم ایس ٹی سی ، اورایف ایس این ایل نے 16سے 31مارچ 2023تک ، ‘‘سووچھتا پکھواڑہ ’’منایا۔ یہ تقریبات میں پینے کے صاف پانی اورصفائی ستھرائی کے محکمے کی جانب سے جاری سال 2023کے لئے سووچھتا پکھواڑہ کے کیلنڈر کے مطابق منائی گئیں ۔ ملک بھرمیں پھیلے پی ایس یوز کے مختلف پلانٹس /یونٹس میں وزارت کے عہدیداران اورافسران اورملازمین نے ‘‘سووچھتا پکھواڑہ’’ کے دوران منعقدہ مختلف النوع تقریبات میں سرگرمی سے شرکت کی ۔
سووچھتا پکھواڑہ تقریب کا آغاز ، 16مارچ 2023 کو فولاد کی وزارت میں فولاد کے سکریٹری کے ذریعہ ‘‘سووچھتا حلف ’’ دلائے جانے کی تقریب کے ساتھ ہوا۔ سووچھتا سے متعلق بیداری پیداکرنے کرنے کےمقصد سے ، وزارت کے دفتر میں متعدد نمایاں مقامات پربینرس پوسٹرس وغیرہ آویزاں کئے گئے تھے ۔ کووڈ اور این 3این 2کے مدنظر، وزارت کے کمروں کی صفائی ستھرائی اورانھیں جراثیم سے مبّرا بنانے سے متعلق کاموں میں مصروف ملازمین اورکارکنان میں فیس ماسکس اورسینی ٹائزرس تقسیم کئے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ وزارت کے ملازمین کے لئے ، صفائی ستھرائی ہی خدمت ہے یعنی ‘‘سووچھتا ہی سیواہے ’’ کے موضوع پرایک مقابلے کااہتمام بھی کیاگیاتھا۔ سووچھتا پکھواڑہ کے دوران ، مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتح افراد اور عہدیداران اورملازمین وغیرہ کی عزت افزائی بھی کی گئی ۔
وزارت کے عہدیداران /افسران کے ذریعہ ‘‘شرم دان ’’کیاگیا،جس میں پرانی فائلوں اورریکارڈس وغیرہ کوٹھکانے لگانااوران کی ریکارڈنگ کرنا اورپرانے پوسٹرس اوربینرس کو ہٹاناشامل تھا۔
فولاد کی وزارت صفائی ستھرائی کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے ، عہدیداروں کی ایک ٹیم نے وزارت کے کمروں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کامعائنہ بھی کیا۔ وزارت میں 31مارچ کو سووچھتا پکھواڑہ اختتام پذیر ہوا۔ جس کے دوران وزارت کے کمروں کی صفائی ستھرائی اور انھیں جراثیم سے مبّرا بنانے میں مصروف کارکنان کی عزت افزائی کی گئی ۔
سووچھتا پکھواڑہ کے دوران ، وزارت کے تحت سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں پی ایس یوز نے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ جن میں سووچھتا سے متعلق حلف برداری ، ٹاؤن شپ ، فیکٹریوں ، آس پاس کے گاؤوں /سلم علاقوں کی صفائی ستھرائی ، سووچھتا ودیالیہ کے تحت پی ایس یوز کے زیراہتمام اسکولوں کی صفائی ستھرائی ۔ ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیا کے استعمال پربندش کے بارے میں بیداری پیداکرنے سے متعلق پروگرام وغیرہ شامل ہیں ۔ درج بالا سرگرمیوں کے علاوہ ، 28مارچ 2023کو اسٹیل سیفٹی ڈے بھی منایاگیا۔ فولاد کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ، پی ایس یوز بھی سووچھتا ایکشن پلان کے تحت مالی 24-2023کے لئے اپنے تفصیلی پروگرام مرتب کررہے ہیں ۔
جن میں دھات کی صفائی کے بعد بچنے والی کثافت اورآلائش کو ہٹانا یاوران میں کمی کرنا ، خام لوہے کے اجزاء کو ہٹانا یاان میں کمی کرنا اوربجلی پیداکرنے کے عمل کے دوران گیس سے متعلق فضلے کو اسرنونو قابل استعمال بناناشامل ہیں ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -3651
(Release ID: 1913233)
Visitor Counter : 105