وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل سورج بیری نے ہندوستانی بحریہ کے چیف آف پرسنل کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 01 APR 2023 9:30PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل سورج بیری، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم نے یکم اپریل 2023 کو  چیف آف پرسنل کے عہدے کا چارج  سنبھالا۔ فلیگ آفیسر کو یکم جنوری 1987 کو  کمیشن دیا گیا تھا اور وہ گنری اور میزائل وارفیئر کے ماہر ہیں۔

ان کی سمندری کمان میں میزائل جہاز آئی این ایس نربھک، میزائل جنگی جہاز آئی این ایس کرمک، جنگی جہاز آئی این ایس تلوار اور طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ شامل ہیں، جس کے وہ کمیشنگ  کمانڈنگ  آفیسر تھے، جو تقریباً چار سال سے اس پروجیکٹ سے وابستہ تھے۔ ان کی عملے اور آپریشن جاتی تقرریوں میں ایف او سی-ان-سی مغربی بحریہ کمان کے فلیگ لیفٹیننٹ، موبائل میزائل کوسٹل بیٹری کے آپریشنز آفیسر، مغربی بیڑے کے فلیٹ گنری آفیسر، سری لنکا اور مالدیپ میں ہندوستانی ہائی کمشنر کے دفاعی مشیر کے طور پر، ڈائرکٹوریٹ آف اسٹاف ریکوائرمنٹس میں ڈائرکٹر، بحری ہیڈکوارٹرس میں نیول اسٹاف کے سربراہ کے نیول اسسٹنٹ اور پرسنل ڈائرکٹر حکمت عملی، تصورات اور تبدیلی کے عہدے شامل ہیں۔

انھیں 2006 میں سری لنکا/ مالدیپ میں سنامی کی راحت کارروائیوں کے دوران خدمات کے لیے وششٹ سیوا میڈل، 2015 میں فرض کے تئیں لگن کے لیے نوسینا میڈل اور 2020 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔وہ  دو موقعوں پر،مغربی بحری کمان کے ایف او سی-ان-سی اور بحریہ کے عملے کے سربراہ کی جانب سے تعریفی  انعامات کےوصول کنندہ بھی ہیں۔ انھیں اکتوبر 2016 میں فلیگ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ چیف آف پرسنل کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ آئی ایس کیو ایم او ڈی (بحریہ) میں اسسٹنٹ چیف آف پرسنل (انسانی وسائل کی فروغ)، فلیگ آفیسرکمانڈنگ مغربی فلیٹ اور چیف آف اسٹاف انڈومان اور نکوبار کمانڈ نیز کنٹرولر پرسنل سروسز کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایڈمرل نے یو ایس نیول وار کالج، رہوڈ آئی لینڈ میں  نیول اسٹاف کورس سے بین الاقوامی سکیورٹی اسٹڈیز میں امتیازی حیثیت کے ساتھ گریجویٹ ڈپلوما، ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری اور دفاعی اور اسٹرٹیجک اسٹڈیز میں دوسری ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اپنی اسپیشلائیزیشن ٹریننگ کے دوران، بہترین آل راؤنڈ آفیسر اور فرسٹ ان ا ٓرڈر آف میرٹ ٹرافی کے بھی وصول کنندہ ہیں۔

عملے کے انتظام میں اپنے وسیع پس منظر کے ساتھ، وہ اس اہم کردار کو ا نجام دینے کے لیے منفرد طور پر اہل ہیں۔ ان کی قیادت اور تجربہ، ہندوستانی بحریہ کے لیے ایک انمول اثاثہ ہوگا کیونکہ یہ مسلسل ترقی کرتی جارہی ہے۔

*****

U.No. 3624

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1913098) Visitor Counter : 118


Read this release in: English