وزارت دفاع

ہندوستان اور فلپائن کے درمیان چوتھی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی میٹنگ نئی دہلی منعقد ہوئی

Posted On: 31 MAR 2023 5:32PM by PIB Delhi

ہندوستان اور فلپائن کے درمیان چوتھی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی میٹنگ 31مارچ 2023کو نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکریٹری جناب امیتابھ پرساد نے کیا، جبکہ فلپائنی وفد کی قیادت قومی دفاع کے محکمے میں اسٹریٹیجک تجزیے اور بین الاقوامی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری جناب پابلو ایم لورینزو نے کی۔

میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے جاری باہمی دفاعی تعاون کا تجزیہ کیا اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے مؤثر اور روایتی پہلوں پر بات چیت کی۔شریک صدور نے باہمی اعتماد اور سمجھ ، عام مفادات اور جمہوریت کی مشترکہ قدروں اور قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر دفاعی تعاون سے متعلق 2006کے معاہدے کو نافذ کرنے کے اپنے عہد کی  تصدیق کی۔

دونوں فریقوں نے دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات  شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مؤثر طریقے سے گہرا کرنے میں زیادہ تال میل کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کثیر فریقی پلیٹ فارم پر تعاون کو لے کر اور ہندوستان –بحرالکاہل کے لئے اپنے وژن میں تکمیلیت کا ذکر کیا اور باہمی مفادات کے ایشوز پر مستقل مشاورتی میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہ لیا۔ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی سمت میں دلچسپی اور حوصلے کی ستائش کی گئی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(31.03. 2023)

(U: 3578)



(Release ID: 1912690) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi