امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور  اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج اتراکھنڈ کے ہری دوار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  گروکل کانگڑی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 113 ویں تقریب میں شرکت کی


سوامی شردھانند جی نے گروکل کانگڑی کاسنگ بنیاد رکھا تھا، یہ آج ایک بڑا ادارہ بن گیا ہے اور ملک و پوری دنیا کےلئے مہارشی دیانند کے پیغام کو پھیلا رہا ہے

گروکل کانگڑی کی 121 سالہ طویل تاریخ جس نے ویدک تعلیم کی نشاۃ  الثانیہ کی بنیاد فراہم کی ہے ، سنہری حروف میں لکھی جائے گی

وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا بھر میں ہندوستانیوں اور ہندوستان کی شان بڑھانے کاکام کیا ہے

مہارشی دیانند جی نے ہندوستان کو آزادی دلانے میں ایک اہم کردار اداکیا ، انہو ں نے تعلیم کے تصور کومحفوظ بناکر اورعوام کو بیدار کرنےمیں  تعاون دیا اور  مادری زبان میں  تعلیم کو فروغ دیا ساتھ ہی ساتھ ہندی کو ملک میں ا س کااہم مقام دلایا

سوامی شردھانند جی نے غیر ملکی اثر سے تعلیم کو باہرنکالنےکےلئےخاطر خواہ کوششیں کی تھیں اور  ہماری روایتی تعلیمی نظام کو ایک نئی توانائی بخشی تھی ، انہو ں نے ویدک قدروں، قدیم ہندوستانی ثقافت ویداس۔ اپ نیشد کو جوڑا اور جدید مضامین کے ساتھ  پوری کائنات  کی سائنس کو جوڑا اور ایک سچے جذبے کے ساتھ ہمیں تعلیم کاایک مکمل نظام فراہم کیا

وزیراعظم نریندرمودی نے ایسی نئی تعلیمی پالیسی دی ہے جومہارشی دیانند کی قابل رسائی تعلیم کے وژن، تعلیم میں ویداس اور سائنس کے انضمام کے سوامی شردھانند کے نظریہ کو  جذب کرتی ہے ، ساتھ ہی   ساتھ مادری زبان میں تعلیم کے مہاتما گاندھی کے تصور اور لالہ لاجپت رائے کے ذریعہ سب کے لئے تعلیم کے پیغام کو بھی سمجھا جارہا ہے

ملٹیپل انٹری، ملٹی پل ایگزٹ نئی تعلیمی پالیسی کا خاص حصہ ہے، نئی تعلیمی پالیسی کواسٹریم  لیس اور کلاس لیس بنایا گیا ہے، اب سائنس کے طلبہ کو بھی ملکی تاریخ پڑھنے کا موقع ملے گا اور آرٹ کے طلبہ بھی سائنس پڑھ سکیں گے

ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ، مراٹھی اور بنگلہ میں انجینئرنگ کی تعلیم ملک کی 10 ریاستوں کے 20 انجینئرنگ کالجوں میں شروع ہوئی ہے، مدھیہ پردیش میں ہندی میں میڈیکل سائنس کی تعلیم شروع ہوئی ہے

Posted On: 30 MAR 2023 7:47PM by PIB Delhi

داخلی امور اور ا مداد باہمی کے مرکزی  وزیرجناب امت شاہ نے آج ا تراکھنڈ کے ہری دوار میں گروکل کانگڑی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی  113ویں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، گروکل کانگڑی کے چانسلر ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ اور کئی دیگر معزز شخصیات  بھی موجود تھیں۔

جناب امت شاہ نے رام نومی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری رام کے جنم دن کے موقع پر طلباء آج یہاں سے ایک نئی زندگی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ زندگی بھر فخر محسوس کریں گے کہ ان کی تعلیم اور کانووکیشن گروکل کانگڑی جیسے عظیم ادارے میں ہوا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مہارشی شردھانند جی نے گروکل کانگڑی کی بنیاد رکھی تھی اور یہ آج ایک بڑے ا دارے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ گروکل کانگڑی مہارشی دیانند کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے اور ہمارے پوری مائیتھولوجی کے تعلیمی نظام کو زندہ رکھتے ہوئے فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہا ہے۔

داخلی امور ا ور امدادباہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ گروکل کانگڑی کے تعلیمی نظام کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بابائے قوم مہاتما گاندھی، سابق صدور ڈاکٹر راجیندر پرساد اور ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، مرارجی بھائی جیسی بہت سی دیگر شخصیات یہاں آئیں اورانہوں نے اس تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے پاس آؤٹ ہونے والے بیچ کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ یہ آزادی کا امرت مہوتسو کا بیچ اور مہارشی سوامی دیانند کی 200ویں یوم پیدائش ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے اس بیچ میں کل 1800 طلباء بشمول 400 طالبات اور 105 پی ایچ ڈی طلباء یہاں سے ایک نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ جناب شاہ نے گولڈ میڈل جیتنے والے طلباء کو بھی مبارکباد دی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس مقدس سرزمین پر سوامی شردھانند جی نے ویدک تعلیم کی شمع روشن کی اور اس کی روایت کو آگے بڑھایا۔ سوامی شردھانند جی نے مہارشی دیانند جی کے پیغام کو بنیادی سطح تک پہنچایا، جس نے ہندوستان کو آزاد  ملک بنانے، تعلیم کے تصور کو فروغ دینے اور اس کی حفاظت کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا اور مادری زبان میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ اہم مقام دلانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ساتھ ہی ساتھ ملک میں ہندی کواہم مقام دلانے میں نمایاں رول ادا کیا ۔ جناب شاہ نے کہا کہ سوامی شردھانند جی نے تعلیم کو انگریزوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے اہم کوششیں کیں۔ ہمارے روایتی تعلیمی نظام کو نئی توانائی دینے کے لیے انھوں نے ویدک اقدار، قدیم ہندوستانی ثقافت، وید اپنشد کے علم اور پوری کائنات کی سائنس کو جدید مضامین کے ساتھ جوڑ کر ہمارے نظام تعلیم کو حقیقی معنوں میں مکمل بنایا۔

داخلی امور ا ور امدادباہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ سوامی شردھانند جی نے تیتیریہ اپنشد میں پنچکوش کے ذریعے بیان کردہ تعلیمی نظام کو بحال کرنے میں اہم تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گروکل کانگڑی کی 121 سالہ طویل تاریخ جس نے ویدک تعلیم کی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد فراہم کی وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج گروکل کانگڑی یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں اضافہ ہوا ہے۔ یونیورسٹی کے گزشتہ تعلیمی سیشن میں 870 سے زائد تحقیقی مقالے اور 9 پیٹنٹ رجسٹر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گروکل کانگڑی نے ویدک تعلیم اور جدید تعلیم کا ایک شاندار سنگم بنایا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر چانسلر، وائس چانسلر اور تمام اساتذہ کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام طلباء سے کہا کہ وہ مہارشی دیانند کے پیغام کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھیں اور سوامی دیانند کے بتائے ہوئے راستے کو اپنی عادات میں شامل کرنے کوشش کریں کیونکہ یہی روح کی فلاح و بہبود کا واحد راستہ ہے۔ اس راستے پر چل کر ہم ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک نئی تعلیمی پالیسی لائے ہیں، جس میں مہارشی دیانند جی کے قابل رسائی تعلیم کے وژن اور شردھانند جی کے ویدوں اور سائنس کے امتزاج کے پیغام کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ’فادر آف دی نیشن‘ (بابائے قوم) مہاتما گاندھی کے ذریعہ دیے گئے 'مادری زبان میں تعلیم' کے پیغام اور آزادی پسند لالہ لاجپت رائے کے ’ سب کے لیے تعلیم ‘ کے پیغام کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان کی اہمیت کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے تین زبانوں کا فارمولا دیا ہے اور ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دی ہے تاکہ مادری زبان میں پڑھنے والے طلبہ ملک اور پوری دنیا کی فلاح کے لیے کام کریں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندی، تمل، کنڑ، تیلگو، مراٹھی اور بنگالی میں انجینئرنگ کی تعلیم ملک کی 10 ریاستوں کے 20 انجینئرنگ کالجوں میں شروع ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہندی زبان میں میڈیکل سائنس کی تعلیم شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک میں ایک ایسا نظام شروع کیا ہے کہ اب نیٹ، جے ای ای جیسے کئی امتحانات مادری زبان میں منعقد کیے جا سکتے ہیں اور طلباء ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔

داخلی امور ا ور امدادباہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کو  اسٹریم لیس اور کلاس لیس بنایا گیا ہے۔ اب سائنس کے طلبہ کو بھی ملکی تاریخ اور آرٹس کے طلبہ کو سائنس پڑھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے کسی کو بھی اپنی اندرونی صلاحیت کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملٹیپل انٹری، ملٹیپل ایگزٹ نئی تعلیمی پالیسی کا خاص حصہ ہے جس کے تحت ایک سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ، دو سال کے بعد ڈپلومہ، تین سال بعد ڈگری اور چار سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تحقیق کی فراہمی کی گنجائش  ہے۔ بچہ کہیں بھی جاسکتا ہے اور کسی بھی سطح پر داخلہ لے سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یہ انتظام اس لیے کیا ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے اور ’ماں بھارتی‘ کی دنیا بھر میں ستائش ہو۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع پیدا کیے ہیں۔ سال 2016 میں ملک میں سٹارٹ اپس کی تعداد 724 تھی جو کہ 2022 میں بڑھ کر 70000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ان میں سے 10,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کوویڈ 19 کے دوران بنائے گئے تھے۔ 2016 سے پہلے، صرف 4 یونیکورن اسٹارٹ اپ تھے اور آج ملک میں 107 اسٹارٹ اپ یونیکورن کلب میں شامل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل اسٹارٹ اپس میں سے 44% خواتین چلاتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین بھی اس ملک میں بہت اہم تعاون دے سکتی ہیں۔ 50 فیصد اسٹارٹ اپ ٹیئر-II اورٹیئر III شہروں سے آئے ہیں اور یہ ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے کیونکہ ہم سب چھوٹے گاؤں اور قصبوں سے آتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پہلے ملک میں پیٹنٹ رجسٹریشن کی تعداد بہت کم تھی۔ سال 2013-14 میں پیٹنٹ کی 3000 درخواستیں دی گئی تھیں جو 2021-22 میں بڑھ کر 1.5 لاکھ ہو گئی ہیں۔

داخلی امور ا ور امدادباہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس، میڈیکل کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر کالجوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پوری دنیا میں ہندوستان اور ہندوستانیوں دونوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ملک کی سلامتی سے متعلق ایسے بہت سے مسائل تھے اور ایسا لگتا تھا کہ وہ کبھی حل نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انہیں کچھ ہی وقت میں حل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے بہت سے اہم کام کئے ہیں جن میں  آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے لے کر ملک کو محفوظ بنانا، ملکی معیشت کو عالمی معیشت کی درجہ بندی میں 11ویں نمبر سے پانچویں نمبر پر لے جانا، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا یا پڑوسی ملک کو سبق سکھانے کے لیے سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر سٹرائیک کرنا شامل ہیں ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر میدان میں ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ میں وزیر اعظم مودی نے ملک کے سامنے ایک ہدف رکھا ہے کہ 25 سال بعد ملک کی آزادی کی صد سالہ تقریب میں 130 کروڑ ہندوستانی ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے کوششیں کریں جو دنیا کے ہر شعبے میں سب سے پہلے نوجوانوں کی اس میں ایک خاص ذمہ داری ہے۔ جناب شاہ نے آج فارغ التحصیل نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ مہارشی دیانند اور سوامی شردھانند کے تصور کے مطابق ہندوستان بنانے کے لیے اپنی زندگی بھر کوشش کریں اور ہمیشہ اپنی کوششوں سے ہندوستان کو دنیا میں سب سے آگے لے جانے کی کوشش کریں۔

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3556



(Release ID: 1912497) Visitor Counter : 141


Read this release in: English