کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مارکیٹ تک رسائی کی پہل اسکیم ای پی سیز، تجارتی اداروں، کموڈیٹی بورڈس کی مدد کے لئے ہے

Posted On: 29 MAR 2023 5:52PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مارکیٹ تک رسائی کی پہل (ایم اے آئی) اسکیم کے تحت مختلف برآمداتی سہولت اور فروغ کی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے برآمدات کے فروغ کی کونسلس ، تجارتی اداروں، کموڈیٹی بورڈس وغیرہ کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ایم اے آئی اسکیم کے تحت منظور شدہ سرگرمیوں اور مالی سال 2019-20 سے آج تک اسکیم کے تحت استعمال کئے گئے فنڈ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

مالی سال

منظور شدہ سرگرمیوں کی تعداد

اسکیم کے لئے مختص فنڈ (کروڑ روپئے میں)

استعمال کیا گیا فنڈ

(کروڑ روپئے میں)

2019-20

490

325.00

325.00

2020-21

240

171.40

171.40

2021-22

424

140.00

140.00

2022-23

(27.3.2023 تک)

522

190.00

159.91

 

کارپیٹ ایکسپورٹ پرموشن کونسل (سی ای پی سی)، دست کاروں کے لئے برآمدات کے فروغ کی کونسل (ای پی سی ایچ) اور ہینڈلوم کی برآمدات کے فروغ کا کونسل (ایچ ای پی سی)، کے لئے 2019-20 سے اسکیم کے تحت جاری کیے گئے فنڈس جو بنیادی طور پر کاٹیج صنعتوں اور دست کاری کی یونٹوں کی ضرورتیں پوری کرتی ہیں، تفصیلات حسب ذیل ہیں:

مارکیٹ تک رسائی کی پہل (ایم اے آئی) اسکیم کے تحت جاری کیا گیا فنڈ (کروڑ روپئے میں)

مالی سال

سی ای پی سی

ای پی سی ایچ

ایچ ای پی سی

2019-20

10.55

8.91

2.27

2020-21

2.38

5.01

1.75

2021-22

0

0.84

0.08

2022-23

(27.3.2023  تک)

5.34

2.64

3.20

 

ہندوستانی برآمدات کی تنظیموں کے فیڈریشن (ایف آئی ای او) نے ہندوستانی تجارتی پورٹل (www.indiantradeportal.in)  کو ای ایکس آئی ایم کمیونٹی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا ہے اور یہی ادارہ اس کی دیکھ ریکھ بھی کرتا ہے۔ ہندوستانی تجارتی پورٹل کی طرف سے فراہم کی گئی سہولت برآمد کاروں کے لئے ہے، جس میں ہندوستانی مصنوعات کے لئے مصنوعات کے لحاظ سے ممالک کے محصولات / ترجیحی محصولات کی معلومات کا اطلاق، اصلیت کے قوانین، مارکیٹ تک رسائی کی ضروریات، برآمدات درآمدات پالیسی، برآمدات کے فوائد وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پورٹل پر غیر ممالک میں ہندوستانی مشنوں کی جانب سے تجارت اور ٹینڈر سے متعلق سوالات شائع کئے جاتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے ہندوستانی برآمد کاروں کو سہولت فراہم کیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح  ۔ م ر

Urdu No. 3557



(Release ID: 1912491) Visitor Counter : 81


Read this release in: English