سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہومز کی تعمیر

Posted On: 29 MAR 2023 4:03PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ 'انٹیگریٹڈ پروگرام فار سینئر سٹیزن' (آئی پی ایس آر سی) نافذ کر رہا ہے، جو 'اٹل وایو ابھودے یوجنا' (اے وی وائی اے وائی) کا ایک جزو ہے، جس کے تحت این جی اوز / رضاکارانہ تنظیموں (وی اوز) کو سینئر سٹیزن ہوم (اولڈ ایج ہوم)، مسلسل کیئر ہوم وغیرہ چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے گرانٹ ان ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔ ایسے گھروں میں رہنے والے غریب بزرگ شہریوں کو پناہ، غذائیت، طبی دیکھ بھال اور تفریح جیسی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ محکمہ بزرگ شہریوں کے گھروں کی تعمیر کے لیے گرانٹ ان ایڈ فراہم نہیں کرتا ہے۔ آئی پی ایس آر سی کے تحت نئے پروجیکٹوں کو شامل کرنے کے لیے محکمہ متعلقہ ریاستی حکومتوں / یو ٹی انتظامیہ سے موصول سروے کی تفصیلات کے مطابق، خلا والے اضلاع میں نئے پروجیکٹوں کے لیے درخواستیں طلب کرتا ہے۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین کی سفارشات اور مطلوبہ دستاویزات کی بنیاد پر، اسکیم کے تحت نئے پروجیکٹوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

اس وقت ریاست گجرات میں آئی پی ایس آر سی اسکیم کے تحت کل 08 سینئر سٹیزن ہوم چل رہے ہیں۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت سوشری پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3482


(Release ID: 1911943) Visitor Counter : 99


Read this release in: English