سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نیشنل ہائی وے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے حکومت کو سال 22-2021 میں 33 کروڑ 99 لاکھ روپے   ادا کئے

Posted On: 29 MAR 2023 3:06PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی وے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے سال 22-2021 کے لئے حکومت ہند کو 33 کروڑ 99 لاکھ روپے ادا کئے۔

جناب چنچل کمار، ایم ڈی، این ایچ آئی ڈی سی ایل نے سڑکوں کے ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کو 28 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں ڈیویڈ نڈ کی رسید پیش کی۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل نے سال 22-2021 کے لئے 33 فیصد ڈیویڈنڈ (3.33 فی شیئر) کا اعلان کیا ہے۔

یہ لگاتار چھٹا سال ہے کہ این ایچ آئی دی سی ایل ڈیویڈنڈ ادا کررہا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ برس 26 کروڑ روپے ادا کئے تھے۔

این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ہندوستان کی بارہ ریاستوں / یوٹی میں 5076 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کے 245 پروجیکٹ جاری ہیں۔ جناب گڈکری کی رہنمائی میں این ایچ آئی ڈی سی ایل نے اپنی صلاحیت کو خاطر خواہ طور سے بڑھا یا ہے اور اب تک (مالی سال 23-2022) میں 1250 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا ہے اور 17 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔

****

 

U.No:3474

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1911800) Visitor Counter : 103


Read this release in: English