وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری کا محکمہ فشریز اور آبی پودوں کے ڈھانچے کی ترقی سے متعلق فنڈ کا نفاذ کرتا ہے تاکہ ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستی اداروں کو نوڈل لوننگ اداروں کے ذریعے شناخت شدہ ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے مختلف اہل اداروں کو رعایتی مالی اعانت فراہم کیا جا سکے
Posted On:
28 MAR 2023 5:50PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ماہی پروری کا محکمہ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت مالی سال 19-2018 سے ماہی پروری اور آبی پودوں کے ڈھانچوں کی ترقی سے متعلق فنڈ (ایف آئی ڈی ایف) کو لاگو کر رہی ہے جس کا کل فنڈ 7522.48 کروڑ روپے ہے۔
دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ماہی پروری کا محکمہ فشریز اور آبی پودوں کے ڈھانچے کی ترقی سے متعلق فنڈ کا نفاذ کرتا ہے تاکہ ریاستی حکومتںا/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستی اداروں کو نوڈل لوننگ اداروں (این ایل ایز) کے ذریعے شناخت شدہ ماہی گرٹی کے بناادی ڈھانچے کی سہولارت کی ترقی کے لئے مختلف اہل اداروں کو رعایتی مالی اعانت فراہم کا جا سکے۔ ایف آئی ڈی ایف کے تحت، ماہی پروری کا محکمہ این ایل ایز کی طرف سے سالانہ 5 فیصد سے کم نہ ہونے والے سود کی شرح پر رعایتی فنانس فراہم کرنے کے لیے 3 فیصد سالانہ تک سود کی رعایت فراہم کرتا ہے۔ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی ڈی ایف کا ماہی گیری کے بندرگاہوں اور فش لینڈنگ سینٹرز کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ ایف آئی ڈی ایف کے تحت، 46 مچھلی پکڑنے کی بندرگاہوں/ فش لینڈنگ سینٹرز کو کل 5087.97 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن ا۔
U-3471
(Release ID: 1911747)