دیہی ترقیات کی وزارت

سانسد آدرش گرام یوجنا کے لیے کام کاج کے رہنما خطوط

Posted On: 28 MAR 2023 6:51PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے کہ سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) فریم ورک کے تحت، گرام پنچایتوں کی ترقی کا تصور موجودہ سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کو  ایک دوسرے کے ساتھ  انضمام  کرتے ہوئے  نافذ کرنے اور کمیونٹی اور نجی وسائل کو متحرک کرنے کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نہ تو کوئی اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور نہ ہی ایس اے جی وائی  گرام پنچایتوں کی ترقی کے لیے مختلف ذرائع سے جمع کیے گئے فنڈز کی تفصیلات مرکزی طور پر رکھی گئی ہیں۔

ایس اے جی وائی  کے رہنما خطوط، جو 14 زبانوں میں دستیاب ہیں، ایک ایسا  ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتے ہیں جس کے تحت ایس اے جی وائی گرام پنچایتوں کے لیے منصوبہ بند ترقیاتی سرگرمیوں کے نفاذ کے لیے ضلع کلکٹر کے ذریعے ایک چارج آفیسر کا تقرر کیا جاتا ہے۔ ضلع کلکٹر متعلقہ ممبر پارلیمنٹ کی صدارت میں حصہ لینے والے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کے ساتھ ماہانہ جائزہ اجلاس طلب کرتا ہے۔ رہنما خطوط کے باب 10 کے تحت ایس اے جی وائی کے مختلف کارکنوں کے کردار اور ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا ہے۔

اس ا سکیم کے بہتر نفاذ کے لیے دیگر امور کے ساتھ ساتھ درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

  1. حکومت ہند کی 17 وزارتوں کی 26 اسکیموں میں ترمیم کی گئی ہے / متعلقہ اسکیموں میں ایس اے جی وائی  کو ترجیح دینے کے لیے مناسب مشورے جاری کیے گئے ہیں۔
  2. وزارت نے  ایس اے جی وائی  کے تحت انضمام کے لئے  127 مرکزی سیکٹر اور مرکزی اسپانسرڈ اور 1806 ریاستی اسکیموں کا ایک مجموعہ  شائع کیا  ہے۔ یہ دستاویز خاص طور پر اراکین پارلیمنٹ، ضلع اور گاؤں کی سطح کے اہلکاروں کے لیے جی پی سطح پر ممکنہ ہم آہنگی کے لیے مختلف اسکیموں کے بارے میں ایک حوالہ جاتی کتاب   کا کام کرتی ہے۔
  • III. دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعہ وقتاً فوقتاً ایس اے جی وائی کا جائزہ لیا جاتا ہے، جس میں دیہی ترقی کے عزت مآب وزیر، پرفارمنس ریویو کمیٹی، کامن ریویو مشنز، قومی سطح کے مانیٹر، کنکرنٹ مانیٹرنگ اور امپیکٹ اسسمنٹ اسٹڈیز شامل ہیں۔
  1. وزارت نے ‘سہیوگ’ نامی ایک دستاویز کو ایک اشاراتی  رہنمائی دستاویز کے طور پر شائع کیا ہے جس میں متعلقہ وزارتوں سے جمع کی گئی موجودہ سماجی تحفظ کی اسکیموں کے بارے میں ضروری معلومات دستیاب ہیں تاکہ سماجی / مالیاتی سیکورٹی اسکیموں میں 100 فیصد اندراج حاصل کرنے کے لیے ایس اے جی وائی  گرام پنچایتوں میں۔ گاؤں والوں اور گاؤں کی سطح پر کام کرنے والوں کے علم میں اضافہ کیا جا سکے
  2. ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی(ایس ایل ای سی) کی میٹنگیں منعقد  کریں جس کی سربراہی چیف سکریٹری کریں تاکہ پروگراموں پر ہونے والی  عمل آوری کے عمل کا جائزہ لیا جا سکے اور ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے درمیان  ا سکیموں کی  ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  3. وزارت وی ڈی پی کی تیاری اور ریاست کے انچارج افسروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اسکیموں کو یکجا کرنے کے طریقوں کے بارے میں تربیت فراہم کرتی ہے جو مقامی سطح پر عمل آوری کو مربوط کررہے ہیں اور وی ڈی پی کے نفاذ کے لیے پوری طرح ذمہ دار اور جوابدہ ہیں۔
  4. گرام پنچایتوں کی متحرک درجہ بندی کے پیرامیٹرز کو حال ہی میں تیار کیا گیا ہے اور پورٹل پر رکھا گیا ہے تاکہ منتخب ایس اے جی وائی جی پیز کے درمیان مسابقت پیدا کی جا سکے۔
  5. ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دیں کہ وہ وی ڈی پی کے نفاذ کو تیز کرنے کے لئے باقاعدگی سے ضلعی سطح کی کمیٹی کے اجلاس منعقد کریں اور معزز ممبران پارلیمنٹ کو بھی تفصیلات سے آگاہ  کریں۔
  6. وزارت وقتاً فوقتاً معزز ممبران پارلیمنٹ کے نمائندوں/پی ایس کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور معزز ممبران پارلیمنٹ کے درمیان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کریں اور ایس اے جی وائی کے نفاذ کے عمل کو تیز کریں۔
  7. 20 وزارتوں/محکموں کے نمائندوں کے ساتھ عزت مآب دیہی ترقی کے وزیر اور سیکرٹری، دیہی ترقی کی سربراہی میں قومی سطح کی کمیٹی کی میٹنگز، نگرانی، جائزہ، کراس لرننگ کی سہولت اور جہاں ضروری ہو، اصلاحی کارروائی شروع کرنا  جس میں  ان کے  بلا رکاوٹ  انضمامی عمل  کے لئے متعلقہ اسکیموں/پروگراموں کے رہنما خطوط میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
  8.  (ایس اے جی وائی۔2024-2019 II ) کے تحت جی پیز کی شناخت کرنے اور بڑی اسکیم کے نفاذ کے لیے انضمام  کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری قیادت فراہم کرنے کی غرض سے  دیہی  ترقی کے  محترم وزیر کے خطوط معزز اراکین پارلیمنٹ کو بھیجے جا رہے ہیں۔
  9. وزارت نے ٹرانسفارمنگ رورل انڈیا فاؤنڈیشن(ٹی آر آئی ایف) کے تعاون سے نجی رضاکارانہ تنظیموں/کارپوریٹس کے ساتھ سی ایس آر کانفرنس کا انعقاد کیا ہے تاکہ ایس اے جی وائی جی پیز  کے لیے ان شعبوں سے فنڈز کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
  10. وزارت نے ایس اے جی وائی جی پیز  میں اچھی عادت مہم  کاآغاز کیا ہے تاکہ ایس اے جی وائی جی پیز  کے دیہاتیوں میں حفظان صحت سے متعلق رویے اور طرز عمل کو فروغ دیا جا سکے۔

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3466



(Release ID: 1911745) Visitor Counter : 88


Read this release in: English